غلطیاں تو وہی املا کی ہیں جو ان پیج والے کرتے ہیں۔ جیسے ’ئہ‘ اور ئو جیسے بے معنی حروف۔ اسی طرح نون غنہ کے بعد سپیس نہ دینا، جس سے الفاظ ’آسماںکو‘ جیسے بن جاتے ہیں۔ اور اگر ایسی فائل سے الفاظ لغت کے لئے جمع کئے جائیں، تو "کرکے‘ "لےلو‘، ’کردیاجائے‘ اور ’آتاہے‘ جیسے الفاظ درمیان میں سپیس نہ دئے جانے سے ایک لفظ کے طور پر اندراج پا جاتے ہیں، جو ایک بھیانک غلطی مانتا ہوں میں۔ اس لئے ہر فائل کے ساتھ کئی کئی گھنٹے خرچ کر رہا ہوں میں۔
یہ دفائل بھیج دیں تو میں اسے کچھ شارٹ کتس استعمل کر کے درست کرنے کی کوشش کروں۔