قرآن مجید کی بے حرمتی کیوں ؟

قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے کہ جس کی عظمت و حقانیت کو غیروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔ لیکن یہ عاقبت نا اندیش نجانے کیوں شیطان کی پیروی میں بے حرمتی کرتے ہیں ۔ حالاں کہ ان کا اپنا مذہب تو اس مذموم کام کی دعوت نہیں دیتا؟
 
یوسف-2

محفلین
دشمنان اسلام، قرآن کے ساتھ جو بھی نامناسب رو یہ رکھیں، کم ہے۔ رونا اس بات کا ہے کہ ہم مسلمان قرآن کا کتنا احترام کرتے ہیں؟ کیا قرآن کا احترام یہی ہے کہ اسے جزدانوں میں بند کرکے گھر میں سب سے اونچی جگہ رکھ دیں؟ قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کے لئے نازل ہوا ہے۔ قرآن کو ماننے والے مسلمان کیا قرآن کی باتوں کو مان رہے ہیں؟ جب تک ہم مسلمان قرآن کے فرامین پر عمل کرکے ٖقرآن کا اصل احترام کرنا شروع نہیں کرتے اس وقت تک ہم دوسروں سے احترام قرآن کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ جب ہم مسلمان قرآن پر من حیث القوم عمل پیرا ہوجائیں گے تو دنیا میں ایک باعزت اور طاقتور قوم بن جائیں گے پھر کسی میں ہمت ہی نہیں ہوگی کہ وہ قرآن کو میلی نظروں سے دیکھ بھی سکے۔
 
عثمان

محفلین
ایسے لوگوں کو مشہور کرنے میں ایک تو جذباتی مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ حالانکہ ایسی خبروں اور ایسے لوگوں کو نظر انداز کردیا جائے تو ان کے محلے دار بھی ان کو نہ جان سکیں۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت نے نے واضع طور پر کہا ہے کہ قران پاک جلانے کا فيصلہ قہرناک اورغلط تھا۔ اس پادری کا اصل مقصد مقدس کتاب کو جلا کر سستی شہرت حاصل کرنا تھا۔ يہ کسی بھی حوالے سے اکثريتی امريکہ کے مسلمانوں اور اسلام کے حوالے سے عمومی احترام پر مبنی جذبات کی نمايندگی نہيں کرتا۔ مقدس کتاب کی بے حرمتی کے اس عمل کی امريکہ بھر کے عوام، اعلی امريکی حکام بشمول صدر اوبامہ اور دیگرمذہبی سکا لروں نے شديد مذمت کی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
پولیس کے حفاظت دینے کا کیا معنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
Top