لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُ۔مْ فَ۔هُ۔مْ غَافِلُوْنَ (6)
تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے سو وہ غافل ہیں۔
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓى اَكْثَرِهِ۔مْ فَ۔هُ۔مْ لَا يُؤْمِنُ۔وْنَ (7)
ان میں سے اکثر پر خدا کا فرمان پورا ہو چکا ہے پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
اِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ اَعْنَاقِهِ۔مْ اَغْلَالًا فَهِىَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُ۔مْ مُّقْمَحُوْنَ (
بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں سو وہ اوپر کو سر اٹھائے ہوئے ہیں۔
وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ اَيْدِيْ۔هِ۔مْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِ۔مْ سَدًّا فَاَغْشَيْنَاهُ۔مْ فَهُ۔مْ لَا يُبْصِرُوْنَ (9)
اور ہم نے ان کے سامنے ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار ہے پھر ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے کہ وہ دیکھ نہیں سکتے۔
وَسَوَآءٌ عَلَيْ۔هِ۔مْ ءَاَنْذَرْتَ۔هُ۔مْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُ۔مْ لَا يُؤْمِنُ۔وْنَ (10)
اور ان پر برابر ہے کہ آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے۔