قرآن مجید کی کمپوزنگ کا ٹمپلیٹ ؟

مفت خور

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم
عرض ہے کے مجھے اردو زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ تفسیر پر کام کرنا ہے مگر مجھے اسکے متعلق معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں، میں چاہتا ہوں کہ جناب عارف کریم یا کوئی اور دوست میری مدد فرمائیں اور مجھے ایک ٹمپلیٹ تیار فرمادیں جسمیں صفحہ میں ایک لائن میں متن ارر دوسری لائن مین میں اسکا ترجمہ اور اوپر ، نیچے اور سائیڈ میں بھی لکھنے کی سہولت ہو ، ایسا جس سافٹ وئیر میں ممکن ہو بنا دیں میں ان شاء اللہ انکی راہنمائی میں کام کر لوں گا، انشاء اللہ۔۔۔۔۔ جزاکم اللہ ، مجھے جواب کا انتظار رہے گا۔
 
مفت خور

محفلین
جناب راجہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ :
سر اس بارے میں مجھے کلی معلومات تو نہین ہیں، مگر ایسا سافٹ وئیر جس میں عربی اور اردو دونوں کی سپورٹ ہو جیسے ایم ایس ورڈ 2010 وغیرہ۔
اسکے علاوہ جس میں آپ بنادیں گے ، پھر ہمیں تھوڑا سا گائیڈ کر دیں گے تو ان شاء اللہ میں کام کر لوں گا۔ شکریہ
 
علوی امجد

محفلین
آج سے چند سال قبل ھمارے ایك بهت هی اچهے دوست مولانا كاظم شھیدی صاحب كی فرمائش پر میں نے ان كے لئے كچھ پارے ایم ایس ورڈ میں كمپوز كئے تهے اس كا ایك پاره اپ لوڈ كررھا ھوں. اس فائل میں آیت قرآنی پهر اگلی لائن میں اس كا لفظی ترجمه اور تیسری لائن میں بامحاوره ترجمه لكها گیا. گرچه ان پاروں میں حاشیه نھیں تها لیكن دوستوں كی سھولت كی خاطر میں نے سائڈ میں ایك نمونے كا ٹیكسٹ باكس بهی ڈال دیا ھے تاكه جو دوست حاشیه لكهنا چاھیں تو وه اس میں لكھ سكیں. جتنے بهی حاشیے دركار ھوں تو اس طرح كے ٹیكسٹ باكس ھر صحفے پر ڈالتے جائیں
اس فائل میں قرآن پاك كا ترجمه علامه محسن نجفی اور علامه ذیشان حیدر جوادی صاحب كا ھے جبكه لفظی ترجمه حافظ نذر احمد صاحب كا استعمال ھوا ھے.فانٹ المصحف اور علوی نستعلیق استعمال كیا گئے ھیں جو كه آپ كو اردو محفل كے ڈاون لوڈ سیكشن میں مل جائیں گے.
مزید كوئی مسئله هو تو آپ مجھ سے بلاجهجك پوچھ سكتے ھیں.
فائل كا لنك یه ھے
 
سویدا

محفلین
امجد صاحب دیے گئے لنک پر یہ پیغام آرہا ہے :
The file you are trying to access is temporarily unavailable.
 
arifkarim

معطل
انڈیزائن سی ایس 5 میں یہ ٹیمپلیٹ چل جائے گا:
http://arifkarim.no/Public/Untitled-7.rar
b221.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
آج سے چند سال قبل ھمارے ایك بهت هی اچهے دوست مولانا كاظم شھیدی صاحب كی فرمائش پر میں نے ان كے لئے كچھ پارے ایم ایس ورڈ میں كمپوز كئے تهے اس كا ایك پاره اپ لوڈ كررھا ھوں. اس فائل میں آیت قرآنی پهر اگلی لائن میں اس كا لفظی ترجمه اور تیسری لائن میں بامحاوره ترجمه لكها گیا. گرچه ان پاروں میں حاشیه نھیں تها لیكن دوستوں كی سھولت كی خاطر میں نے سائڈ میں ایك نمونے كا ٹیكسٹ باكس بهی ڈال دیا ھے تاكه جو دوست حاشیه لكهنا چاھیں تو وه اس میں لكھ سكیں. جتنے بهی حاشیے دركار ھوں تو اس طرح كے ٹیكسٹ باكس ھر صحفے پر ڈالتے جائیں
اس فائل میں قرآن پاك كا ترجمه علامه محسن نجفی اور علامه ذیشان حیدر جوادی صاحب كا ھے جبكه لفظی ترجمه حافظ نذر احمد صاحب كا استعمال ھوا ھے.فانٹ المصحف اور علوی نستعلیق استعمال كیا گئے ھیں جو كه آپ كو اردو محفل كے ڈاون لوڈ سیكشن میں مل جائیں گے.
مزید كوئی مسئله هو تو آپ مجھ سے بلاجهجك پوچھ سكتے ھیں.
فائل كا لنك یه ھے

یہ تو سارا ہر لائن میں کاپی پیسٹ مانگتا ہے۔ فورس جسٹیفائی کرنے پر خراب ہو جائے گا۔
 
Top