قرآن مجید کے متن لئے فونٹ

طمیم

محفلین
دونڈوز 10 اور آفس 2016 پر نور حرا فونٹ گڑبڑ کررہا ہے ۔ اسی طرح یہی حال نوری ہدیٰ فونٹ کا ہے ۔ کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے۔
تصویری نمونہ پوسٹ نہیں ہورہا ۔ دیکھنے کے لئے درج ذیل کسی بھی لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں:
ڈراپ باکس
امیج ہوسٹ وی ٹو

PVxnbG.jpg

کیا کسی کے پاس مائیکروسافٹ ورڈ کےلئے قرآن کریم کا متن اور اس کا متعلقہ فونٹ ہے جو شیئر کرسکتا ہو۔
متن برصغیر میں استعمال ہونے والے رسم الخط میں چاہیئے ۔
کیا القلم قرآن فونٹ میں قرآن متن دستیاب ہے ؟
 

طمیم

محفلین
ph8kbt2b.jpg

تصویری نمونہ اب ایک اور جگہ ہوسٹ کرکے شیئر کررہا ہوں۔ اس سے قبل والے پیغام میں تدوین کی سہولت ختم ہوگئی تھی اس لئے نئے پیغام کے طور پر پیش خدمت ہے
 
طمیم بھائی کچھ عرصہ قبل تک میرے استعمال میں ابرارحسین بھائی کا قرآن ایڈ ان رہا ہے۔ بہت مفید اور زبردست ہے۔ البتہ اس میں مجھے دو مشکل پیش آئیں:
1. القلم قرآن پبلشر فونٹ میں آیات خراب ہوجاتی تھیں۔
2. جب سے ورڈ 2016 پر منتقل ہوا، ایڈان ٹھیک سے فعال نہیں ہو رہی۔ ورڈ 2010 میں خوب چلتی تھی۔ آپ ورڈ 2010 استعمال کرتے ہیں تو اسے چیک کیجیے۔ بہت آسانیاں ہیں اس میں۔ اور پورا متن بھی مختلف انداز سے دستیاب ہے۔
 

طمیم

محفلین
پہلے والا نورِ حرا اور نورِ ھدیٰ سسٹم سے نکال کر اس کی جگہ مندرجہ ذیل سے ڈاؤنلوڈ کرکے نصب کریں پھر نتیجہ بتائیں
http://surrosh.org/download/fonts/noorehira.ttf
http://surrosh.org/download/fonts/noorehuda.ttf
برادرم آپ کا مہیا کردہ فونٹ بھی انسٹال کرکے دیکھا لیکن وہی مسئلہ ہے ۔
اس سے محترمی شاہد شاہ صاحب کی بات کی ہی تائید ہوتی ہے۔
محترمی شاہد شاہ صاحب کا بھی بیحد شکریہ کہ انہوں نے میرے مسئلہ کا جائزہ لے کر وجہ بتائی۔
اب آفس کا کوئی دوسرا ورژن تلاش کرتا ہوں
 

طمیم

محفلین
طمیم بھائی کچھ عرصہ قبل تک میرے استعمال میں ابرارحسین بھائی کا قرآن ایڈ ان رہا ہے۔ بہت مفید اور زبردست ہے۔ البتہ اس میں مجھے دو مشکل پیش آئیں:
1. القلم قرآن پبلشر فونٹ میں آیات خراب ہوجاتی تھیں۔
2. جب سے ورڈ 2016 پر منتقل ہوا، ایڈان ٹھیک سے فعال نہیں ہو رہی۔ ورڈ 2010 میں خوب چلتی تھی۔ آپ ورڈ 2010 استعمال کرتے ہیں تو اسے چیک کیجیے۔ بہت آسانیاں ہیں اس میں۔ اور پورا متن بھی مختلف انداز سے دستیاب ہے۔
میں پرانے آفس ورژن پر محترمی ابرار کا سافٹ ویئر بھی استعمال کرتا تھا لیکن وہ اب نئے آفس کو سپورٹ نہیں کرتا۔
 

طمیم

محفلین
آج آفس 2016 پروفیشنل کے جرمن ورژن کو ختم کرکے ایک مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے نئی ISO فائل سے انسٹال کیا لیکن وہی مسئلہ ہے کہ جو کہ پہلے بیان کیا تھا۔
اس کے بعد دوبارہ جرمن ورژن کو ختم کرکے مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے ڈائریکٹ دوبارہ انگلش ورژن کی ISO فائل ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کیا اس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔
کیا اب ونڈوز کو بھی ختم کرکے نئی ونڈو انسٹال کرکے چیک کروں یا کسی کے پاس کوئی اور حل ہے۔
درج ذیل لنک سے قرآن کریم کے متن کی ورڈ فائل ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھی تھی لیکن وہی مسئلہ ہے۔
قرآن کریم ورڈ فائل
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
یہی کر کے دیکھ لیں۔ ان انسٹال کرنے سے بھی سارا سافٹویئر صاف نہیں ہوتا۔ سیٹنگز وہیں کہیں پڑی رہ جاتی ہیں۔
 

شکیب

محفلین
کیریکٹرز کا تو مسئلہ نہیں؟ ایک بار اردو کی بورڈ اور عربی کی بورڈ، دونوں سے ٹائپ کر کے جانچ لیں...
 

شکیب

محفلین
عطاء رفیع بھائی کے بلاگ سے
(القلم قرآن مجید) ہندوستان پاکسان قرآنی سکرپٹ کے قریب تر ہونے کی وجہ سے میں اسے استعمال کرتا رہا ہوں اور اب بھی کرتا ہوں۔
چونکہ اس طرح کی قرآنی ٹیکسٹ فائلیں ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں مہیا کی جاتی ہیں اور ورڈ کے صفحات اگر 200 یا 300 سے اوپر ہوجائیں تو ورڈ کی رفتار غیر معمولی طور پر سست ہوجاتی ہے اور اسے ٹیکسٹ رینڈرنگ کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے جب مجھے یہ ٹیکسٹ فائلیں ملیں تو میں نے ان پر ایک تجربہ کیا۔ ان ورڈ فائلوں کو سیدھا سیدھا XML فائل میں کنورٹ کرکے انہیں براؤزر میں استعمال کرنے لگا۔
ڈاؤنلوڈ لنک
 
عطاء رفیع بھائی کے بلاگ سے

ڈاؤنلوڈ لنک
شکیب بھائی میرے پاس اس فائل میں درج ذیل مسئلہ آرہا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر فائل بالکل ٹھیک کھلتی ہے لیکن ورڈ پر کاپی کرتا ہوں تو آیات کے نمبر خراب ہو جاتے ہیں۔
ایکسپلورر پر
quran_explorer.jpg


ورڈ پر:
quran_word.jpg

اس کا کیا حل ہوسکتا ہے؟
 

طمیم

محفلین
کیریکٹرز کا تو مسئلہ نہیں؟ ایک بار اردو کی بورڈ اور عربی کی بورڈ، دونوں سے ٹائپ کر کے جانچ لیں...
خود ٹائپ نہیں کیا بلکہ پرانی فائل کو ہی دوبارہ کھول کر دیکھا ہے ۔ اسی طرح نورہدایت والوں کی ویب سائٹ سے اُن کی مہیا کردہ فائل کو ہی دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرکے کھول کر دیکھا ہے ۔ اگر خود ٹائپ کرتا تو کیبورڈ کا مسئلہ ہوسکتا تھا ۔ البتہ خود ٹائپ کرکے نہیں دیکھا ۔ نورہدایت ، نوری ہدیٰ ، نور حرا فونٹس میں کون سی قدریں استعمال ہورہی ہیں اردو یا عربی۔ کیونکہ اس وقت میرے پاس صرف جرمن اور اردو کی بورڈ انسٹال ہے ۔ اگر عربی قدریں ہیں تو عربی کیبورڈ بھی انسٹال کرنا پڑے گا۔
 

طمیم

محفلین
قرآن کریم عربی متن کے لئے استعمال ہونے والے چار فونٹس کا جائزہ اور مسائل
الفاظ جو کہ درست نظر نہیں آرہے تھے فائل پرنٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ صرف نظر آنےپر مسئلہ ہے فائل پرنٹ کرنےپر درست نتائج ملتے ہیں۔وجہ معلوم نہیں نمونے پیش خدمت ہیں
ذیل میں ورڈ فائل سے پرنٹ حاصل کرنے پر نتائج
H80yAE.jpg

ذیل میں اسی ورڈ فائل سے اسکرین شاٹ
H802uA.jpg

یعنی ورڈ میں کریکٹر توڑنے کے جو مسائل نظر آرہے تھے وہ پرنٹ میں موجود نہیں ہیں۔
البتہ القلم قرآن مجید فونٹ میں آیات کے نمبر دونوں صورتوں میں اپنی جگہ پر موجود نہیں ہیں۔
ورڈ فائل ذیل کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے
ڈراپ باکس
Dropbox - quran-fonts-vergleich.docx
گوگل ڈرائیو
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
شکیب بھائی میرے پاس اس فائل میں درج ذیل مسئلہ آرہا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر فائل بالکل ٹھیک کھلتی ہے لیکن ورڈ پر کاپی کرتا ہوں تو آیات کے نمبر خراب ہو جاتے ہیں۔
ایکسپلورر پر
quran_explorer.jpg


ورڈ پر:
quran_word.jpg

اس کا کیا حل ہوسکتا ہے؟
بطور پی ڈی ایف پرنٹ کر کے دیکھیں، ہو سکتا ہے ورڈ کی رینڈرنگ کا مسئلہ ہو!
اگر نہیں تو کسی ایک آیت نمبر کو مینولی ایڈجسٹ کر کے دیکھیے. اگر درست نظر آنے لگتا ہے تو مذکورہ ایڈجسٹمنٹ (اسپیس/بیک اسپیس وغیرہ) کو فائنڈ اینڈ رپلیس سے پوری فائل پر اپلائی کر دیں...
 
Top