راسخ کشمیری
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوٹ: از راہِ عنایت اس پوسٹ کو جلدی میں نہ پڑھئے۔ بلکہ وقت نکال کر دیکھئے۔ شکریہ
میں یہاں پر میرے پاس موجود چند ہند وپاک رسم الخط کے قرآن میں سے صفحے اٹیچکر رہا ہوں۔ میں نےسورہ مریم سے ایک صفحہ لیا تھا اس قرآن سے جو قرآن کمپلیکس والے پرنٹ کرتے ہیں۔ شنید ہے کہ مرحوم جنرل ضیاء الحق نے تحفتا دیا تھا تاکہ پرنٹ کیا جائے۔ سو تب سے یہی قرآن پرنٹ ہو رہا ہے۔ اس صفحے کی مثال دیکھئے:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوٹ: از راہِ عنایت اس پوسٹ کو جلدی میں نہ پڑھئے۔ بلکہ وقت نکال کر دیکھئے۔ شکریہ
اسی صفحے کو بنیاد بناتے ہوئے میں نے پاکستان سے ایک خطاط کے ذریعے لکھوایا تھا جو مجھے اتنا پسند نہیں آیا کیونکہ اس میں کچھ اغلاط بہر حال موجود ہیں۔ خطاطی کے حوالے سے اس صفحہ کو دیکھئے اس کی ایڈیٹنگ میں نے خود کی ہے لائنیں نئے سرے سے لگائی ہیں اور نمبر بھی۔
پھر میرے پاس پاکستان میں پرنٹ کئے گئے دو نسخے بھی موجود تھے، تاج کمپنی والوں کا نسخہ ملاحظہ ہو:
پھر ایک اور نسخہ کراچی شفیق پریس سے طبع شدہ ملاحظہ کیجئے:
اور آخر میں ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں مسلمانوں کے درمیان رائج نسخہ بھی دیکھیں:
[line]
(۱) یہاں آپ نے کل چار نسخے دیکھے، ان میں اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو علاماتِ وقف مختلف نظر آئیں گی۔
اول تو میں نے انکی تحقیق کرنی ہے کہ کیا درست ہے اور کس کا کیا مطلب ہے۔ کیونکہ اکثر ہم لوگوں کو بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا ہم نے کہاں رکنا ہے کہاں وصل کرنا ہے۔ کہاں نا رکنا مناسب ہے وغیرہ وغیرہ۔ اگرچہ قرآن کے آخر میں علامات کی شرح موجود ہوتی ہے لیکن وہ کافی نہیں۔
(۲) نیز میں نے ہند وپاک رسم الخط کی بھی تحقیق کرنی ہے ساتھ ساتھ سروے بھی کہ کیوں ہمارے لوگ اس رسم الخط کے علاوہ کوئی رسم الخط اپنانے کو تیار نہیں۔ (آپ اپنی بات اور تبصرہ اور ذاتی تجربہ بھی لکھ دیں تو اچھا ہوگا)۔
(۳) از راہِ کرم آپ کے گھر میں جو نسخہ ہے مندرجہ بالا صفحات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیم آیتوں کو سکین کرکے سامنے لائیں۔ پرنٹ کرنے والے نیز سن بھی تحریر کریں۔
(۴) اگر میرے پاس سکین شدہ نسخہ موجود ہو تو کیا ہم اسے بنیاد بناکر ایک قرآنی فونٹ بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ مثال کے طور پر میرے پاس درج ذیل صفحہ ہے سکین کیا ہوا اور اچھی ریزولیشن میں، کیا ہم اسکی فونٹ بنا سکتے ہیں؟ طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟
اس ٹاپک کے متعلق مزید سوالات جیسے جیسے ذہن میں آتے جائیں گے تحریر کرتا جاؤں گا۔ امید ہے آپ شوق وجذبے سے جوابات پوسٹ کریں گے۔
والسلام
منتظر
راسخ کشمیری
مدینہ شریف
منتظر
راسخ کشمیری
مدینہ شریف