قرآن کریم کی تلاوت سنیے

فاخر رضا

محفلین
میرے ذہن میں یہ خیال آیا ہے کہ ایک موبائل صرف قرآن اور دیگر دینی ایپلیکیشن کے لئے رکھوں. اور مکمل ڈاؤنلوڈ کرلوں. اگر کسی دوست نے ایسا کوئی تجربہ کیا ہے تو شیئر کریں.
 
میرے ذہن میں یہ خیال آیا ہے کہ ایک موبائل صرف قرآن اور دیگر دینی ایپلیکیشن کے لئے رکھوں. اور مکمل ڈاؤنلوڈ کرلوں. اگر کسی دوست نے ایسا کوئی تجربہ کیا ہے تو شیئر کریں.
مکمل ڈاؤنلوڈ کی سمجھ نہیں آئی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل تو موبائل میمیوری اتنی ہوتی ہے کہ الگ موبائل کی ضرورت تو نہیں پڑنی چاہیے۔

میرے پاس فی الحال آئی فون 5s ہے جس میں صرف 16 گیگابائٹ کی جگہ ہے۔ اسی لیے میں آڈیو وڈیو فائلیں سٹور کرنے کے لیے متبادل حل کی تلاش کر رہا ہوں۔ ایک حل تو یہی ہے مناسب میموری والا ایک اینڈرائڈ فون خریدا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں یہ خیال آیا ہے کہ ایک موبائل صرف قرآن اور دیگر دینی ایپلیکیشن کے لئے رکھوں. اور مکمل ڈاؤنلوڈ کرلوں. اگر کسی دوست نے ایسا کوئی تجربہ کیا ہے تو شیئر کریں.

آپ کا پیغام بعد میں دیکھا۔ میرے 16 جی بی والے میں قران ایکسپلورر انسٹالڈ ہے اور اس میں مشاری راشد اور سعدالغامدی کی مکمل قراءت آف ڈاؤنلوڈ ہوئی ہوئی ہے۔ یعنی اسے سننے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یوں 3 جی بی سے زیادہ سپیس اسی میں صرف ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میں قران کی تفسیر اور سیرت پوڈکاسٹ سنتا ہوں اور نئی ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے پرانی ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔ اس طرح جگہ بنی رہتی ہے۔ علیحدہ موبائل لینے سے بہتر ہے کہ ایک ہی موبائل فون کو صرف سنجیدہ کام کے لیے استعمال کیا جائے۔ اگر گپ شپ کے بہت سے گروپس میں شریک ہوں اور ہر وقت بلامقصد تصاویر اور ویڈیوز شئیر ہوتی رہیں تو فون کی میموری جلد ہی ختم ہو جاتی ہے خواہ یہ کتنی ہی کیوں نہ ہو۔
 

زیک

مسافر
میرے پاس فی الحال آئی فون 5s ہے جس میں صرف 16 گیگابائٹ کی جگہ ہے۔ اسی لیے میں آڈیو وڈیو فائلیں سٹور کرنے کے لیے متبادل حل کی تلاش کر رہا ہوں۔ ایک حل تو یہی ہے مناسب میموری والا ایک اینڈرائڈ فون خریدا جائے۔
بہتر ہے کہ اب نیا فون لے ہی لیں۔ 256 جی بی کی بات ہی کچھ اور ہے
 
ایک اور قاری، جن کی آواز کے اثر سے آج تک نہیں نکل پایا۔ بزرگ قاری عادل الکلبانی ہیں۔
پہلی دفعہ ان کی آواز میں سورۃ مریم سنی، اور دل یہ کر رہا تھا کہ سنتے ہی رہیں۔
مسجد الحرام میں بھی امامت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
اس رمضان المبارک میں انٹرنیٹ سے قرآن بمع ترجمہ سن رہا ہوں. اسپیڈ ذرا سلو ہے مگر ٹک ٹک چل رہا ہے

اس سے پہلے گاڑی میں ایک اور ترجمہ ختم کیا تھا

مجھے یہ بتائیں کہ لیپ ٹاپ پر کیا یو ٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ ہوسکتی ہے کہ بغیر انٹرنیٹ کے بعد میں تلاوت سن لیں
 
قرآن مجید پڑھنے اور سننے کے لیے مجھے یہ ایپ بہترین لگی ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.quran.labs.androidquran.naskh
تعارف:
Quran for Android Naskh is a 15 line Quran that uses the Naskh script (often referred to as Indopak or Persian script). The fifteen line mushaf is great for reading and memorization because each page ends with an ayah. This app provides the same great features as the Madani & Qaloon apps also available in the play store.

- Clear Naskh images.
- Gapless audio playback
- Ayah bookmarking, tagging, and sharing
- Over 15 audio recitations are available with highlighting support (long press the screen to get the audio toolbar).
- Search
- Night mode
- Customizable audio repeat
- Translations / tafsir in over 20 different languages, with more coming soon.
 

لاریب مرزا

محفلین
ایک اینڈرائڈ ایپ کا بھی ذکر کردوں آور وہ ہے islam 360
کچھ دن پہلے ایک دوست نے میرے فون پر یہ شامل کی، نہایت عمدہ ایپ ہے اس میں بھی آپ تقریباً تمام ہی مشہور قاریوں کی تلاوت سن سکتے ہیں. کچھ چیزوں کے لئے انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی ورنہ کچھ ایک دفعہ download کرنے پر ہی چلتی رہیں گی. میرے خیال میں یہ ایک زبردست کوشش ہے. اس کے ذریعے روزانہ کسی موضوع پر آیات بھی آتی ہیں. اسے ایک دفعہ try ضرور کریں
Islam 360 میں کسی سورت کی تلاوت کو ڈاؤنلوڈ کیسے کیا جا سکتا ہے؟؟ ہر بار کوئی سورت پلے کرنے پر انٹرنیٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔
یہ ایپ کچھ دن پہلے ڈاؤنلوڈ کی ہے۔ اردو محفل کے ذریعے بہت زبردست ایپ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ شکریہ اردو محفل!! :)
 

رانا

محفلین
کچھ دن پہلے نیٹ پر قاری عبدالباسط صاحب کی مکمل تلاوت قرآن ڈاؤنلوڈ شکل میں تلاش کررہا تھا لیکن کوئی قابل اعتماد لنک تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ یا تو آواز کی کوالٹی عمدہ نہیں تھی یا ویڈیو میں مل رہی تھی یا مکمل کی بجائے صرف کچھ حصے موجود تھے۔ ایک دو جگہ پر تو وہ انداز ہی نہیں تھا جو ان کا ایک خاص ہم نے بچپن سے آج تک سنا ہوا ہے۔
آج خیال آیا کہ کیوں نہ محفلین سے پوچھا جائے کہ وہ اپنے اپنے پسندیدہ قاریوں کے بارے میں بھی بتائیں کہ انہیں کونسی تلاوت زیادہ پسند ہے اور ساتھ اسکا لنک بھی دیں تاکہ دوسرے محفلین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ کوشش کریں کہ لنک میں اگر ویڈیو کے ساتھ ساتھ آڈیو فائلز کا لنک بھی مل سکے کیونکہ اکثریت موبائل میں ڈاؤنلوڈ کرنا پسند کرے گی اس لئے آڈیو فارمیٹ زیادہ بہتر رہے گا۔ اگر نہ بھی ہو تو ویڈیو لنک تو ضرور شئیر کریں۔
 
Top