قرآن کریم کے نسخوں کی شہادت کی ظالمانہ کارروائی

خاورچودھری

محفلین
زمین اور آسمان بھی پھٹتے ہوں گے مگر ہماری آنکھیں ایسا کچھ نہیں‌دیکھ پائی ہیں۔۔۔۔۔
میرے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی پر اُترنے والی کتاب پاک کو ظالموں‌نے دریوں‌میں لپیٹ کر جلا دیا ہے۔۔۔۔ یہ واقعہ کہیں اور نہیں‌اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک کے ایک علاقہ جنڈ کے تین دیہاتوں میں بہ یک وقت ہوا ہے۔۔۔۔ان دیہات کی آٹھ مساجد میں رات کے وقت میں‌گھس کر شر پسندوں‌نے یہ ناپاک جسارت کی۔۔۔۔ اس قدر ظلم اور ایسی گھناونی کارروائی ہمارے لیے دکھ اور اذیت کا باعث تو ہے ہی ساتھ ہی سخت پریشانیوں کا سبب بھی ہے۔۔۔۔ اب ہم اس بربریت کو برداشت نہ کرتے ہوئے نہ جانے کون کون سے حدیں پھلانگ جائیں‌گے ۔۔۔۔۔اگرچہ پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے۔
میں‌سمجھتا ہوں‌کوئی مسلمان ایسی گھٹیا حرکت نہیں‌کرسکتا۔۔۔۔۔۔
دشمن ہیں‌جو ہمارا اتحاد پارہ پارہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ اور ہم ۔۔۔۔ بے دست وپا۔۔۔۔بے فکر وہنر۔۔۔۔۔
اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت بدنصیب تھے یہ لوگ جنہوں نے یہ ظلم کیا اپنے اوپر اللہ تعالی یا توانکو ہدایت فرمائیں یا انہیں تباہ و برباد کرے آمین
 

امر شہزاد

محفلین
خاور صاحب یہ کہاں کا واقعہ ہے۔ میری نظر سے ایسی کوئی خبر نہیں گزری۔
جنڈ وہی ناں جو اٹک کی تحصیل ہے؟
کب کا واقعہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں کتابیں (آسمانی کتابیں) بھی شہید ہوتی ہیں اور مسجدیں بھی شہید ہوتی ہیں۔ یہ اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے۔ اور ہاں صرف مسلمانوں کے لیے۔
 
Top