ام اویس

محفلین
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!
رمضان میں ہر سال اردو محفل فورم پر قرآن مجید کی معلومات سے متعلق سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا کرتا ہے تو چلیے رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی قران مجید کی عام معلومات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران مجید میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔
پہلے ایک سوال کا جواب دیں۔ اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ دوسروں کو جواب دینے کا موقع دیں ناکہ خود ہی اپنے سوال کا جواب دینے میں جلدی کرنے لگیں۔
جواب تلاش کرنے کے لیے گوگل وغیرہ کے استعمال کی اجازت ہے۔ رمضان میں دورہ قرآن سننے کے دوران کیے گئے سوال یا ذہن میں اٹھنے والے سوال یہاں درج کریں ۔
امید ہے مفید ثابت ہوں ۔
کوئز 2024 کا آخری اور اس سلسلے کا پہلا سوال یہ ہے ۔
سال میں ایک یا دو بار کن لوگوں کو آزمایا جاتا ہے اور پھر بھی وہ لوگ توبہ نہیں کرتے
 

ام اویس

محفلین
أَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ ‎﴿١٢٦﴾‏

اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنستے رہتے ہیں پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں
سورة توبہ : آیت 126
 

ام اویس

محفلین
سوال: سورۃ الفاتحہ میں مذکور انعمت علیھم ( جن پر تو نے انعام کیا ) سے مراد کون سے لوگ ہیں؟
 

ام اویس

محفلین
سوال: سورۃ الفاتحہ میں مذکور انعمت علیھم ( جن پر تو نے انعام کیا ) سے مراد کون سے لوگ ہیں؟
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا ‎﴿٦٩﴾‏
اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے، وه ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ، یہ بہترین رفیق ہیں۔
النساء : 69
 

ام اویس

محفلین
سوال: سورۃ فاتحہ میں الله تعالی کے چار صفاتی نام بیان کیے گئے ہیں ۔ کیا آپ ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟
 
سورۃ فاتحہ مبارکہ میں تو اللہ تبارک و تعالیٰ کو ممدوح حقیقی (الحمد للہ) تمام جہانوں کو پالنے والا (رب العالمین) مہربان (الرحمٰن ) رحم فرمانے والا (الرحیم) مالک /حکمران (مالک /ملک ) قائم ہونے والے دن / فیصلے حساب کے دن کا (یوم الدین ) ، واحد قابل بندگی (ایاک نعبد) واحد مستعان حقیقی (ایاک نستعین) واحد ہادی حق (اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین ) واحد معطی انعام ، واحد واقی غضب ، واحد محافظ از ضلالہ (انعمت علیہم ، غیر المغضوب علیہم و لا الضالین ) ، واحد قابل دعا، واحد سمیع دعا ، واحد قادر قبولیت (بشکل اجمالی اس سورۃ دعاء کے کہ یہ دعا ہے اور دعا کے لئے ضروری ہے کہ جس سے مانگی جا رہی اس کے اس دعا کے قابل ہونے کا ایمان ہو تو ہی ایسا ممکن ہے اور اس کے سننے کا ایمان ہو تو ہی اسے پکارے گا ، اور وہ قبول کرنے پر قادر ہوگا تو ہی اس سے مانگا جائے گا ورنہ نہیں ) ۔ (آمین) کہا گیا ہے یہ وہ ظاہری مفاہیم ہیں جو میں ان الفاظ سے لیتا ہوں باقی علم والے اگر کچھ کجی دیکھیں تو اصلاح کے لئے حاضر ہوں ۔ باطنی مفاہیم اللہ جس پر جتنے چاہے واضح فرما دے یہ اسی کی عطاء ہے ۔

جواب میں دے چکا ہوں ۔ البتہ اب دیگراں سے جواب کی امید میں جواب یہاں اشارے میں تحریر کر چکا ہوں جسے پہچان کر تحریر کیا جا سکتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
قرآن مجید کی کس آیت میں صبر اور صلوٰۃ کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر سے مدد حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کس آیت میں صبر اور صلوٰۃ کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر سے مدد حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے؟
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ ‎﴿٤٥﴾‏

اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاق ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر
البقرہ:45

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ‎﴿١٥٣﴾‏

اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ مدد چاہو، اللہ تعالی صبر والوں کا ساتھ دیتا ہے
البقرہ: 154
 

ام اویس

محفلین
پہلے پارے کی ابتدا یا سورۃ بقرہ کے شروع میں انسانوں کی تین اقسام کا ذکر ہے۔
مؤمنین
کافر
منافق
سورۃ بقرہ کے پہلے رکوع میں مؤمنین کی کون کون سی صفات بیان کی گئی ہیں؟
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
کیا آپ جانتے ہیں کہ
صحابہ رضوان الله علیھم (ایمان لانے والوں ) کو بے وقوف کہنے اور ان کا مذاق اڑانے والے فسادیوں کا ذکر کن الفاظ اور کون سی آیات میں کیا گیا ہے؟
 
میری سوچ اور سمجھ کے مطابق تو ہادی حق ، مالک دوجہاں ، خالق کل المخلوقات کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی دوسری سورۃ مبارکہ کے پہلے رکوع میں مالک نے پہلی سورۃ مبارکہ میں سکھائی جانے والی دعا کا جواب دیا ہے ۔ الم حروف مقطعات کے فورا بعد پہلی بات جو کہی جاتی ہے وہ تو کہی جاتی ہے کہ یہ وہ کتاب ہے کہ جس میں کوئی شک نہیں ہے (ذلک الکتاب لاریب فیہہ) اسی کو دوسری طرح سے بیان کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اللہ پاک نے فرمایا ہو کہ بے شک یہی کتاب ہے اسی میں ہدایت ہے تقوے والوں کے لئے (ہدی للمتقین ) ۔ اسی میں ہدایت ہے تقوے والوں کے لئے جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں ۔ نماز قائم کرتے ہیں ۔ اور جو رزق ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں (الذین یومنون بالغیب و یقیمون الصلوٰۃ وممارزقناہم ینفقون) اس کے بعد ہمارا رب اور تمام کائنات و مخلوقات کا خالق فرماتا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہونے والی وحی پر ایمان لائے اور اس پر جو آپ سے قبل نازل ہوا (و الذین یومنون بما انزل الیک و ما انزل من قبلک) یہی تو وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی تو فلاح پانے والے ہیں ۔ (اولئک علی ہدی من ربہم و اولئک ہم المفلحون ) ۔ اب یہ جو فرمایا کہ

1۔ تقوے والے
2۔ غیب پر ایمان رکھنے والے
3۔ نماز قائم کرنے والے
4۔ اللہ کے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرنے والے ۔
5۔ ایمان رکھنے والے کہ نبی کریم سیدنا و مولانا محمد مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہونے والی وحی پر
6۔ ایمان رکھنے والے کہ نبی کریم سیدنا و مولانا محمد مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کے بعثت سے پہلے جو کچھ نازل ہوا اس پر۔

اور جس نے اس سب کا انکار کیا اس کے متعلق تو یہ ہے کہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے کے نہیں ۔ اور ان کے دلوں پر اور سماعتوں پر مہر لگا دی گئی ہے اور آنکھوں پر پردہ ڈال دیا گیا ہے ۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
 
آخری تدوین:
کیا آپ جانتے ہیں کہ
صحابہ رضوان الله علیھم (ایمان لانے والوں ) کو بے وقوف کہنے اور ان کا مذاق اڑانے والے فسادیوں کا ذکر کن الفاظ اور کون سی آیات میں کیا گیا ہے؟
maxresdefault.jpg
 

ام اویس

محفلین
جسے چاہے الله جل جلالہ عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کر دے ، اسی کے اختیار میں خیر ہے ۔
کون سی سورۃ کی کس آیت میں خبر دار کیا گیا ہے؟
 
Top