قرآن کوئز

تعبیر

محفلین
1)قرآن میں وہ کونسی سورت ہے جس میں دو مرتبہ بسم اللہ آئی ہے اور کونسی سورۃ ہے جو بسم اللہ کے بغیر شروع ہوتی ہے؟

2)قرآن پاک کا دل کس سورت کو کہاجاتا ہے؟

3)سورۃ الرحمٰن میں (فبای الاء ربکما تکذبٰن) یہ آیت کتنی مرتبہ آئی ہے؟

4)سورۃالبقرہ کے علاوہ قرآن پاک کی کون سی سورت تین پاروں میں ہے؟

5)قرآن پاک میں پہلا سجدہ کس سورت میں آیا ہے؟

6)قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت کون سی ہے؟

7)قرآن پاک میں ایک حرف تہجی سے شروع ہونے والی کتنی سورتیں ہیں اور وہ حروف تہجی کون کون سے ہیں؟

(8 قرآن پاک میں کل کتنی سورتیں ہیں؟

9)قرآن پاک کی کتنی سورتیں جانوروں کے نام سے ہیں انکے نام بھی بتائیں؟

10) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کس چچا کا ذکر قرآن میں آیا ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
جن سوالوں کے جس قدر جوابات معلوم ہیں وہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ باقی دوستوں سے اصلاح اور تکمیل کی درخواست ہے۔

1)قرآن میں وہ کونسی سورت ہے جس میں دو مرتبہ بسم اللہ آئی ہے اور کونسی سورۃ ہے جو بسم اللہ کے بغیر شروع ہوتی ہے؟

سورہ نمل اور سورہ توبہ

2)قرآن پاک کا دل کس سورت کو کہاجاتا ہے؟

سورہ یٰسین

3)سورۃ الرحمٰن میں (فبای الاء ربکما تکذبٰن) یہ آیت کتنی مرتبہ آئی ہے؟

4)سورۃالبقرہ کے علاوہ قرآن پاک کی کون سی سورت تین پاروں میں ہے؟

سورہ مائدہ

5)قرآن پاک میں پہلا سجدہ کس سورت میں آیا ہے؟

سورہ اعراف

6)قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت کون سی ہے؟

آیۃ الکرسی

7)قرآن پاک میں ایک حرف تہجی سے شروع ہونے والی کتنی سورتیں ہیں اور وہ حروف تہجی کون کون سے ہیں؟

سورہ ص، سورہ القلم (ن)، سورہ ق

(8 قرآن پاک میں کل کتنی سورتیں ہیں؟

114

9)قرآن پاک کی کتنی سورتیں جانوروں کے نام سے ہیں انکے نام بھی بتائیں؟

سورہ البقرہ، سورہ نمل، سورہ عنکبوت

10) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کس چچا کا ذکر قرآن میں آیا ہے ؟

ابو لہب
 
شمشاد

لائبریرین
قرآن پاک کی سب سے بڑی آیۃ سورۃ بقرۃ کی آیت نمبر 282 ہے۔

باقی کے جواب تو نبیل بھائی نے دے ہی دیے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سوال نمبر 3

سورۃ الرحمٰن قرآن پاک میں ترتیب کے لحاظ سے 55 نمبر سورۃ ہے۔ اس کی کُل آیات 78 ہیں جن میں 31 مرتبہ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ آیا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
:eek::eek::eek:

نبیل بھائی آپ نے جوابات دیے ہیں ۔میں سمجھی کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں اور اب مجھ سے شاید بات ہی نا کریں :(

سوال نمبر تین کا جواب شمشاد بھائی نے دے دیا ہے

سوال نمبر چار کا جواب میرے پاس سورۃ النساء ہے اور سوال نمبر نو میں ابھی بھی ایک سورۃ رہتی ہے
کوئی اور بتائے گا یا میں لکھ دوں؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
نحل کا مطلب ہے شہد کی مکھی

اس کے علاوہ سورۃ 105 کا نام سورۃ فیل ہے۔ جس کا مطلب ہاتھی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
اس دھاگے میں مزید معلومات پوچھی جا سکتی ہیں کیا ؟

جی ضرور یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے ۔:)
شمشاد بھائی پہلے ہی ہاں میں جواب دے چکے ہیں ۔پھر بھی میں نے اس لیے یہاں جواب دیا تاکہ میرے جواب نا دینے سے کوئی اور تاثر نا قائم ہو۔

اس سے پہلے میں ایک بات پوچھوں آپ کا یوزر نیم اور اوتار اور پھر آپکا سوال کچھ عجیب سا ہے یہ سب :eek: :confused: :eek:
 
عابد مسعود

محفلین
قرآن کریم کی کس سورۃ میں سب سے زیادہ ایمان والوں (یا ایہا الذین آمنوا کے ذریعہ) کو خطاب کیا گیا ہے؟
 
طارق راحیل

محفلین
ماشاء اللہ سوالات بہت ہی خوب ہیں اور جوابات بھی معلومات میں اضافہ کررہے ہیں
سلسلہ جاری رکھا جائے بعد از رمضان بھی
 
Top