السلام علیکم ، بہت اچھی کوشش اور سلسلہ ہے۔ آپ سے ایک سوال بھی ہے :
آپ خالصتاً اپنا نکتۂ نظر بیان کریں گے یا دیگر کتب (تفاسیر یا تراجم) سے استفادہ بھی شامل کریں گے یا کر رہے ہیں ؟ اسی ذیل میں کتابیات کی بھی درخواست ہے ۔
شکریہ
بہن بہت اچھا سوال ہے۔
جواب اس کا یہ ہے کہ مقصد ان موضوعات پر مناسب آیات کی طرف توجہ دلانا ہے، تاکہ آپ، اپنی تشنگی کی تکمیل براہ راست قرآن سے کرسکیں۔ ہر آیت کو آپ اگر کلک کریں تو آپ کو 20 عدد تراجم نظر آئیں گے، 3 اردو میں اور 17 انگریزی میں۔ آُپ جو ترجمہ بہتر سمجھیں استعمال کریں۔ اس کو آپ تفسیر نہ کہئے کیونکہ یہ ایک آیت کی تفصیل نہیں ہے بلکہ ایک موضوع پر کچھ آیات ہیں۔ان آیات کی تفاسیر اپنی پسند کی کتب سے دیکھ لیں۔ اب تک جو وقت ملا اس سے یہی کچھ فراہم کرسکا ہوں۔ تفاسیر اور اس کے انڈیکسز ڈاٹا بیس میں فراہم کرنے کے سلسلے میں اس پر کافی کام کرنا پڑے گا۔ جس کے لئے آپ سب کے وقت کی اعانت درکار ہوگی۔
یہ ترجمے میں نے نہیں کئے، البتہ باریک بینی سے مطالعہ اور پروف ریڈ ضرور کئے ہیں۔ کوئی غلطی رہ گئی ہو تو مطلع فرمائیں، درست کرکے خوشی ہوگی۔ اس وقت21ویں ترجمے میں قیصرانی مدد کر رہے ہیں۔ پروف ریڈنگ مکمل ہوجانے پر شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
اس سے بعد ایمانداری یہ ہے کہ میرا ذاتی نکتہ نظر شامل ہے لیکن عموما ان تمام آیات کے بعد، اس ذاتی نکتہ نظر کو آپ مکمل طور پر نظر انداز کرسکتی ہیں کہ اس ضمن میں استادانِ گرامی اور علماء نے بہت کچھ لکھا ہے، ابتدائی طور پروہ موضوعات منتخب کئے ہیں جو اجتماعی فرائضکے بارے میں ہیں، کیونکہ انفرادی موضوعات پر بہت کچھ پہلے ہی سے موجود ہے۔ کوشش یہی ہے کہ اس ذمہ داری کو ایمانداری سے پورا کیا جائے اور تسلیم شدہ حقیقت کی ہی نشاندہی کی جائے۔ اور اپنے زاتی خیالات سے حد درجہ اجتناب کیا جائے۔ بہر صورت میرے ذاتی نکتہ نظر میں کسی بھی بھائی یا بہن کو کوئی اعتراض ہو توضرور میرے علم میں لائیے، میں حذف کرکے یا حسب ضرورت تبدیل کرکے خوشی محسوس کروں گا۔ ان مضامین سے قطعا کسی کی دل آزاری مطلوب نہیں ہے۔ جو کچھ میں پڑھتا رہا ہوں دوستوں سے شئیر کرنا مقصد ہے کہ شاید کسی کے کام آئے
عرض یہ ہے کہ میں نے اب تک یہ سمجھا ہے کہ قرآن تمام زمانوں کے لئے ہے، اس کا لیگل فریم ورک بذات کود ایک معجزہ ہے، جن آیات کی طرف میں اشارہ کرچکا ہوں ان سے ہی واضح ہے کہ قرآن نہایت باریک بینی سے قانون بناتا ہے اور قانون بنانے ہوئے ایسے رموز پر نگاہ رکھتا ہے جو عقل انسانی بہ آسانی نظر انداز کردیتی ہے۔ یہ محیر العقول انداز ایک ہمہ گیر Wisdom فراہم کرتا ہے۔ قران میں درج واقعات جو سطحی نظر سے کہانیاں لگتے ہیں، ان کا بہت عظیم مْقصد ہے، ایک تو وہ قرآن کے Vucabulary کو قائم کرتے ہیں کے یہ لفظ اس واقعے میں اس معنے میں استعمال ہوا ہے تو وہ واقعہ اس لفظ کے معنے قائم کرنے کے لئے بھی تھا اور اس واقعے سے اللہ تعالی اپنی پسند یا نا پسند کا معیار بھی قائم کرتے ہیں اور ہم کو سبق بھی دیتے ہیں۔ سبحان اللہ
آپ میں سے کوئی مدد کرنا چاہے یا چاہیں کہ کسی نئے موضوع پر حوالہ جات کی ضرورت ہو تو ضرور بتائیے، انشاءاللہ حسب استظاعت ان حوالہ جات کی فراہمی میں معاون ہوں گا۔
میں جناب طاہر القادری صاحب کا ترجمہ مضمون کی آسانی کے لئے مہیا کرتا ہوں کہ یہ موضوعات اردو میں ہیں۔ اس میں میری کوئی پریفرینس نہیں ہے۔ صرف پڑھنے کی آسانی کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ آپ دیگر تراجم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
Openburhan اوپن سورس ہے، اس کے بارے میں پہلے لکھ چکا ہوں۔ کوئی بھی صاحب ڈاونلوڈ کرکے اس کار خیر میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میری کوئی تحریر کاپی رائٹڈ نہیں، جو صاحب چاہیں، حوالہ یا بغیر حوالہ اس کو کہیں بھی طبع یا شائع کرسکتے ہیں۔
والسلام