اعجاز بھائی وہ سب کر کے دیکھا ہے۔
ایکس زر فانٹ لگا کے۔۔۔
پاک و ہند میں زیر شد کے نیچے نہیں حرف کے نیچے ہوتی ہے۔شد کے نیچے بھی ٹھیک ہے ۔لیکن پاک و ہند میں قران پاک کے مختلف نسخہ جات میں زیر شد والے حرف کے نیچے ہوتی ہے اور یہ جو ٹیکسٹ ہے اس میں شد کے نیچے ہے۔
پھر کھڑا زبر تو ہے ہی نہیں جیسے لفظ اللہ پہ کھڑا زبر کی بجائے زبر لگی ہوتی ہے۔چھوٹی اور بڑی مد نہیں۔۔آپ غور کریں گے تو اور بھی بہت سی غلطیاں نکل آئیں گی۔۔
اصل میں مجھے پتا چلا تھا کہ دعوت اسلامی والے اپنی سائٹ(
www.dawateislami.net) پہ قران+ترجمہء کنزالایمان+تفسیر خرائن العرفان دے رہے ہیں۔
خوشخبری ۔۔۔
ترجمہ اور تفسیر یونیکوڈ ٹیکسٹ میں اور قران(عربی ٹیکسٹ) امیج تصویری صورت میں۔۔(ابھی سنا ہی ہے جب یونیکوڈ میں دیں گے تو پھر ہی پتہ چلے گا)امید ہے کہ ہفتہ 11ربیع الغوث تک دے دیں گے۔ان شاء اللہ عزوجل
یونیکوڈ میں چونکہ غلطیاں ہیں اس لئے انہیں مجلس نے حکم کیا ہوگا کہ امیج میں دیا جائے۔مجھے جب پتاچلا تو میں کافی منت ترلے کئے کہ آپ قرآن ٹیکسٹ بھی یونیکوڈ میں دے دیں۔
اب اگر قرآن یونیکوڈ میں مل جائے تو مزید منت ترلہ کرکے عربی ٹیکسٹ بھی یونیکوڈ میں کروایا جاسکتا ہے۔
نہیں تو امیج فارمیٹ ۔۔۔۔
کیونکہ دعوت اسلامی والے غلطیوں والے قران کو کبھی بھی اپنی سائٹ پہ نہیں لگائیں گے۔
1۔اب یا تو ایسا ٹیکسٹ مل جائے جو غلطیوں سے پاک ہو۔
2۔یا ایسا ہو جس میں کم سے کم غلطیاں ہو تاکہ اگر اس کو درست بھی کیا جائے تو محنت کم کرنی پڑے۔۔
3۔بڑی مد کیسے لگے گی؟؟؟ان پیج میں صرف چھوٹی مد ہے۔۔
4۔کھڑا زبر؟