قران کا مطالعہ - تبصرے

قران کا مطالعہ ، ایک رکوع روزانہ


باسم کا اس سلسلے کو شروع کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے سورۃ‌الفاتحہ یہاں کٹ پیسٹ کی ہے۔ آپ کی آسانی کے لئے یہ نکات ہیں۔ ہماری کوشش یہ رہے گی کہ ہم ایک رکوع روزانہ پڑھیں۔

1۔ کوئی بھی شخص یہاں‌ قرآن سے اگلا رکوع یا مکمل سورۃ‌ کہ اگر چھوٹی ہو تو پیسٹ‌کرسکتا ہے تاکہ باقی احباب اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ عربی کٹ و پیسٹ کرکے آپ عربی کو سیلیکٹ‌کریں اور اس کی فونٹ کو اوپر "عربی" سے درست کردیں تاکہ یہ پڑھنے کے قابل رہے۔
2۔ قرآن آسان تحریک کے ترجمے کی مکمل فائیل، ایک ایسے فارمیٹ میں جو کہ اردو محفل کے لئے موزوں ہے یہاں ہے۔ http://www.openburhan.net/quranasan01.txt یہ فائیل نوٹ پیڈ میں صحیح نظر آتی ہے لیکن لنک پر کلک کرنے سے نامناسب حروف نظر آتے ہیں۔ میں اسی فائیل سے کٹ پیسٹ کررہا ہوں۔ یہ سطریں بناء‌ کسی ترمیم کے کٹ‌پیسٹ‌کی جاسکتی ہیں۔

3۔ جو حضرات ان آیات کو عربی میں پڑھنا چاہیں یا قرآت سننا چاہیں وہ ہر آیت سے پہلے دئے ہوئے لنک پر کلک کرکے ایسا کرسکتے ہیں۔
4۔ جو احباب اس ترجمے کو پڑھ لیں وہ یہاں پر شکریہ ادا کرکے یہ بتائیں کہ انہوں نے اس کو پڑھا ہے تو بہت ہی مہربانی ہوگی کہ اندازہ ہوگا کہ یہ آیات کتنے لوگ دیکھ رہے ہیں۔
5۔ مقصد اس ایک رکوع روز پڑھنے کا ، قرآن سے واقفیت ہے۔ افہام و تفہیم ہے۔ اگر کسی صاحب کو کوئی ترجمہ پسند نہیں تو دوسرا جو پسند ہو پڑھ لیں ، اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دیں۔
6۔ آپ کو جب بھی کسی آیت کے بارے میں کوئی روایت، کوئی حدیث مبارک، وجہ و شان نزول ، تفسیر یا کوئی بھی ایسی تحریر ملے ، جس سے باقی احباب استفادہ حاصل کرسکیں، تو ہم سب سے اسے شئیر کیجئے
7۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس کام میں برکت عطا فرمائے اور ہم سب کو قرآن یعنی اللہ کا پیغام سیکھنے کا موقع دے۔ قرآن بنا رنگ و نسل، بنا مذہب و قوم کی تفریق کے ، سب کے لئے ہے۔

قران کا مطالعہ ، ایک رکوع روزانہ
والسلام
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ایک نیا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ہر رکن قران مجید کا ایک رکوع روزانہ مطالعہ کرکے اس سے متعلق تفسیر، حدیث، اور جو کچھ وہ ان آیت سے سمجھا ہے بیان کرے گا۔
کیونکہ قران کی تلاوت کی ابتدا تعوذ سے کی جاتی ہے اس لیے پہلے اس سے بات شروع کرلیتے ہیں۔

اعوذ اللہ من الشیطٰن الرجیم
ترجمہ : اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے۔

اے اللہ میں عبدالرحمٰن بننا چاہتا ہوں عبد الشیطان نہیں اور عبدالرحمٰن بننے کا راستہ آپ نے اپنا یہ کلام دے کر عطا فرما دیا ہے لہذا اسے سمجھنے میں شیطان کے بہکاوے سے میری حفاظت فرمائیے اور مھجے اپنی پناہ میں لے لیجیے۔
تلاوت سے پہلے ایسا کرنے کا حکم آپ نے خود قران میں دیا ہے
[AYAH] فَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْآنَ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيْطَانِ ٱلرَّجِيمِ[/AYAH] [16:98]
ترجمہ : اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو (٩٨)
لہذا میں تلاوت سے پہلے شیطان سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ باسم بھائی مجھے بھی نیٹ پر مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کے بیانات کا ایک سائیٹ ملا ہے جو کہ سورہ فاتحہ پر ہے اس کی فارمیٹ ایم پی تھری ہے لیکن اس پر ایرر دیتا ہے اور رئیل پلیر پر صحیح چلتا ہے
سائیٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں


اللہ اکبر کبیرا
 

تعبیر

محفلین
جزاک اللہ بہت خوبصورت اور نیک خیال ہے۔ میں انشاءاللہ پڑھا کروں گی۔ اگر کوئی سوال یا کچھ سمجھ نہ آئے تو کیا یہاں پوچھ سکتے ہیں؟؟؟
 
یہاں بہت سے ساتھی قرآن اور سنت اور تاریخ‌اسلام سے کافی واقفیت رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کے سوالات کا کوئی نا کوئی جواب فراہم کرسکے گا۔
 
Top