قران کی آیات کے امیج حاصل کرنے کے بارے میں سوال!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے نوٹ کیا ہے کہ اردو فونٹس کے ساتھ قرانی آیات کا عربی متن پیش کیا جائے تو اکثر اس میں کئی حروف درست نظر نہیں آتے ہیں۔ اگرچہ کچھ فونٹس میں عربی کی بہتر سپورٹ ہے لیکن ان فونٹس کو تمام یوزر استعمال نہیں کرتے ہیں، اسی لیے میرے ذہن میں خیال آیا ہے کہ آیات مبارکہ کے متن کو بطور گرافک امیج حاصل کرنے کا کوئی طریقہ ہونا چاہیے جس کے ذریعے مطلوبہ سٹائل اور سائز میں یہ امیج حاصل کیا جا سکے۔ جب تک ایسا کوئی طریقہ دریافت نہیں ہوتا، اس وقت تک ایک آسان حل یہ بھی نکالا جا سکتا ہے کہ قران مجید کے کسی موجودہ نسخے سے ہی آیات کے امیج حاصل کرکے ان کی ڈیٹابیس بنا لی جائے اور اسی کو پیغامات میں ریفرینس کیا جائے۔ اگر کسی دوست کو ایسی کسی قرآنی آیات پر مبنی امیجز کی ڈیٹابیس کے بارے میں علم ہو تو ضرور اس کے بارے میں یہاں معلومات فراہم کریں۔
 
السلام علیکم،

نبیل میرے پاس تمام آیات امیجز کی شکل میں موجود ہیں، آنلائن کر کے اطلاع دیتا ہوں۔ یہ تصاویر دعوت اسلامی کی سائیٹ سے حاصل کی گئی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ کاشف۔ ان امیجز کو آنلائن فراہم کرنے سے پہلے اس بارے میں کچھ تحقیق کر لی جائے تو بہتر ہوگا۔ اگر یہ امیجز کسی اور ویب سائٹ سے حاصل کیے گئے ہیں تو غالباً ان کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ ان امیجز کے نام بھی ایک سکیم کے تحت ہونے چاہییں تاکہ انہیں ریفرینس کرنا آسان ہو۔ ہو سکتا ہے کہ یہ نام پہلے ہی سے کسی سکیم کے تحت ہوں۔ میں چند اور ٹیکنیکس کے بارے میں بھی جلد پوسٹ‌ کروں گا۔
 

باسم

محفلین
مگر فونٹ لسٹ میں ابھی تک ایک بھی قرآنی فونٹ نہیں ہے پہلے ایسا ہی کرلیا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، فورم پر شروع سے عربی کا بی بی کوڈ‌ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ کئی فونٹ لسٹ میں کئی ایسے فونٹ ہیں جن میں عربی کی سپورٹ موجود ہے لیکن ان فیچرز کا استعمال کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ میرے خیال میں قرانی فونٹس کا استعمال ابھی زیادہ عام نہیں ہوا ہے۔ اس لیے شاید ان کو عربی متن کی فارمیٹنگ میں ‌استعمال کرنا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ البتہ ان فونٹس کو دوسری امیج رپلیسمنٹ ٹیکنیکس میں استعمال کرنے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ سے پوسٹ کروں گا۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔ رمضان کے شروع میں میں اس طرح کا دھاگہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اپنے موبائل کے لئے ۳۲۰x۲۴۰ ریزولیوشن کے امیجز چاہیے تھے۔ جو میں نے بنانے کی کوشش کی اور کوئی آسان طریقہ نہیں ملا۔ اس لئے میں نے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لئے۔ اگر کوئی آسان طریقہ مل جائے تو ضرور یہاں شیئر ہونا چاہیے
 

arifkarim

معطل
دعوت اسلامی والوں نے کیو پی ایس نامی پروگرام کی مدد سے وہ امیجز حاصل کئے تھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نبیل بھائی۔ رمضان کے شروع میں میں اس طرح کا دھاگہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اپنے موبائل کے لئے ۳۲۰x۲۴۰ ریزولیوشن کے امیجز چاہیے تھے۔ جو میں نے بنانے کی کوشش کی اور کوئی آسان طریقہ نہیں ملا۔ اس لئے میں نے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لئے۔ اگر کوئی آسان طریقہ مل جائے تو ضرور یہاں شیئر ہونا چاہیے

شکریہ محمد صابر۔ آپ کے بتائے ہوئے ربط پر سکین کردہ صفحات کے حصے موجود ہیں۔ دراصل میں ایسا سسٹم تیار کرنا چاہ رہا ہوں جس میں آیت کا نمبر یا آیات کی رینج دے دی جائے اور اس کے مطابق ایک امیج جنریٹ ہو جائے۔ اس کی مثال ویسی ہی ہے جس طرح Latex میں سائنٹفک نوٹیشن اور ریاضی کی مساوات کا کوڈ لکھنے پر ان کی متعلقہ گرافک جنریٹ ہو جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ محمد صابر۔ آپ کے بتائے ہوئے ربط پر سکین کردہ صفحات کے حصے موجود ہیں۔ دراصل میں ایسا سسٹم تیار کرنا چاہ رہا ہوں جس میں آیت کا نمبر یا آیات کی رینج دے دی جائے اور اس کے مطابق ایک امیج جنریٹ ہو جائے۔ اس کی مثال ویسی ہی ہے جس طرح latex میں سائنٹفک نوٹیشن اور ریاضی کی مساوات کا کوڈ لکھنے پر ان کی متعلقہ گرافک جنریٹ ہو جاتی ہے۔

پی ایچ پی میں یقیناً کوڈ کے ذریعے تصویر کال کرنا ممکن ہوگا۔ مگر اس سے پہلے تمام تصاویر کی درست اور جامع سارٹنگ کرنا ہوگی، جسکے بعد انکو ڈیٹا بیس کی مدد سے کال کیا جا سکے گا!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بالا میں امیج رپلیسمنٹ ٹیکنیکس کا ذکر کیا تھا۔ مجھے فی الوقت ذیل کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں پتا ہے، اگرچہ میں نے انہیں خود سے استعمال نہیں کیا ہے۔

Scalable Inman Flash Replacement (siFR)

اس طریقے میں ٹیکسٹ کو متبادل گرافکس سے رپلیس کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یوزر کے کمپیوٹر پر فونٹ کیے بغیر ٹیکسٹ درست ظاہر ہوتا ہے کیونکہ یہ تصویری شکل میں ہوتا ہے۔

swf Image Replacement (swfIR)

یہ طریقہ بھی siFR کی طرح کام کرتا ہے، البتہ اس میں ٹیکسٹ کو گرافکس کی بجائے فلیش سے رپلیس کیا جاتا ہے۔

cufon

بالا کے ربط کے مطابق cufon بھی ٹیکسٹ کو گرافکس سے رپلیس کرتا ہے اور یہ sifr کی نسبت استعمال میں آسان ہے۔

اب اس بارے تحقیق کرنی پڑے گی کہ ان میں سے کونسا طریقہ استعمال میں آسان اور کارآمد ہے اور اسے قرانی فونٹس کے ساتھ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
Top