محمد علم اللہ
محفلین
نئی دہلی (پریس ریلیز)ادارہ علوم القرآن نے رجوع الی القرآن کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ملکی سطح پر مسابقہ مقالہ نویسی کا اعلان کیا ہے۔ یہ مسابقہ ۲ سطحوں پر ہوگا۔ پہلا گروپ مسلمان طلبہ واسکالرس کے لیے ہے۔ جس کا موضوع ’’قرآن اور انسداد فواحش‘‘ طے ہوا ہے۔ جب کہ دوسرا گروپ غیر مسلم اسکالرس کے لیے مخصوص ہے اور اس کے لیے ’’توحید کا تصور- قرآن اور وید میں‘‘ موضوع طے کیا گیا ہے۔ گروپA میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے بالترتیب 10000/-،8000/- اور 6000/- کے علاوہ/- 1000 دس تشجیعی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔جب کہگروپ B میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو/- 20000 دوسری پوزیشن پر/- 15000 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو/- 10000 روپے نقد انعام اور تمام شریک مسابقہ کو توصیفی سند دی جائے گی۔ اس مسابقہ میں حصہ لینے کے لیے ۳۱؍ مارچ ۲۰۱۴ سے پہلے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ اس کے لیے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ مقالہ جمع کرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍مئی۲۰۱۳ء ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے کنوینر مسابقہ ڈاکٹر صفدر سلطان اصلاحی 05712720311,alquran85@gmail.com Ph.No. سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔یہ مقابلے ہرسال منعقد ہوتے ہیں۔ماہ اکتوبر میں اس کے نتائج کا اعلان کردیا جاتا ہے اور پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو پروقار تقریب میں معززین کے ہاتھوں نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیے جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں یہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور علمی حلقوں میں اس کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔
موصول : بذریعہ ای میل
موصول : بذریعہ ای میل