محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
قربانی از محمد خلیل الرحمٰن
کل شب کسی نے ہم سے یہ محفل میں کہہ دیا
آنے کو ہے وطن میں جو یہ عیدِ الضحیٰ
سالم جو چاہیے تو ہے ستر ہزار کی
گائے کا ایک حصہ ہے اب دس ہزار کا
منڈی نہ جائیں تب بھی کوئی غم نہیں جناب
مسجد سے مولوی نے یہ اعلان کردیا
سالم خرید لائیں گے اِک گائے کیا حضور
یا مولوی کی گائے میں حصہ ہے آپ کا
دوپل حساب کرتے رہے اور بعد ازاں
ہم نے بصد خلوص جواب اُن کو دے دیا
منڈی چڑھی ہوئی ہے جو امسال بھی بہت
ہم نے کچھ اور اب کے ارادہ ہے کرلیا
ہر شے گراں ہوئی ہے ، مگر ایک کارتوس
انسانی جان کے لیے ارزاں بھی ہوگیا
اپنی ہی جان اب کے فدا کرسکیں گے ہم
رسمِ خلیلؔ ایسے ادا کرسکیں گے ہم