قربانی :: از:: محمد خلیل الرحمٰن


قربانی از محمد خلیل الرحمٰن

کل شب کسی نے ہم سے یہ محفل میں کہہ دیا
آنے کو ہے وطن میں جو یہ عیدِ الضحیٰ
سالم جو چاہیے تو ہے ستر ہزار کی
گائے کا ایک حصہ ہے اب دس ہزار کا
منڈی نہ جائیں تب بھی کوئی غم نہیں جناب
مسجد سے مولوی نے یہ اعلان کردیا
سالم خرید لائیں گے اِک گائے کیا حضور
یا مولوی کی گائے میں حصہ ہے آپ کا
دوپل حساب کرتے رہے اور بعد ازاں
ہم نے بصد خلوص جواب اُن کو دے دیا
منڈی چڑھی ہوئی ہے جو امسال بھی بہت
ہم نے کچھ اور اب کے ارادہ ہے کرلیا
ہر شے گراں ہوئی ہے ، مگر ایک کارتوس
انسانی جان کے لیے ارزاں بھی ہوگیا
اپنی ہی جان اب کے فدا کرسکیں گے ہم
رسمِ خلیلؔ ایسے ادا کرسکیں گے ہم




 
افففففففففف
ہنساتے ہنساتے رلا ہی دیا صاحب
بہت دعائیں
آداب عرض ہے نایاب بھائی۔ خوش رہیے

اللہ رب العزت تمام ہم وطنوں کو جو وطنِ عزیز میں ہیں اور ان تمام ہم وطنوں کو جو ملک سے باہر ہیں اپنی حفظ و امان مین رکھے۔ آمین
 

x boy

محفلین
بہت اعلی
بہت خوب
محترم محمد خلیل الرحمٰن اس سال آپ نے کس چیز کی قربانی کی،،
اور چیچھڑے وغیرہ بھابی جی نے صاف کیے یا ہمیشہ کی طرح آپ نے اس سال بھی یہ خدمات انجام دئے۔ ماشاء اللہ
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ ہمیں اب ہی کیوں دکھائی دی ہے۔ ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے۔ہندوستان میں یا کم از کم حیدر آباد اور علی گڑھ میں بکرے پانچ ہزار سے شروع تھے جب کہ گائے کا حصہ دو ڈھائی ہزار کا۔ ہم نے جو ایک گائے بھی خریدی تھی، وہ بارہ ہزار کی تھی!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اپنی ہی جان اب کے فدا کرسکیں گے ہم
رسمِ خلیلؔ ایسے ادا کرسکیں گے ہم

خلیل بھائی ، تخلص کا ایسا استعمال بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے !!! سبحان اللہ ! کیا بات ہے ! رسمِ خلیل!! لطف آگیا پڑھ کر۔
 
Top