قربانی کا گوشت پکانے میں جلدی نہ کریں

کاظمی بابا

محفلین
1103081702-1.gif
 
جتنے کا بکرا لیں۔۔۔اس سے کچھ کم تربیت یافتہ قصائی مانگ لیتا ہے۔۔۔ بندہ کتهے جائے فیر

میں اس بار ایک سرجن دوست سے مدد لینے کا سوچ رہا ہوں۔۔
ہوتے تو یہ بهی قصائی ہی ہیں :cool:
 
ہم اس دفعہ قربانی نہیں کر رہے۔ ویسے ہم تو خود ہی کرتے ہیں۔ہمارا خیال ہے ہم ان نام نہاد قصائیوں سے بہت بہتر گوشت بنا لیتے ہیں۔لیکن صرف اپنی قربانی کے جانور کا۔ :)
 

کاظمی بابا

محفلین
قربانی کی اوقات تو شائد ہماری بھی نہیں مگر ہمارا گاؤں اور خاص طور پر ہماری گلی کے لوگ بہت غریب ہیں، لوگوں کو توقع ہوتی ہے کہ اس گھر میں تو ضرور قربانی ہو گی لہذا اللہ تعالی کے ساتھ اس کے ان بندوں کی رضا لئے کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے، کرم بھی بھرم بھی۔
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ

الحمدللہ،،، میں نے والدین کو کسی عید میں بغیر قربانی کئے نہیں دیکھا،، اور اب میرا بھی یہی حال ہے
بنگلہ دیش غریب ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے لیکن وہاں کی بقراعید دیکھیں تو لگتا ہے دنیا کے سب سے زیادہ
بڑے جانور وہی کٹتے ہیں، قربانی کرنے کے لئے کوئی نصاب نہیں ،، ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کوئی رئیس نہیں تھے نہ انکو پاس سونا تھا جس کا نصاب رکھ کر آجکل کے مسلمان قربانی کا سوچتے ہیں،
لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی ہے ، اور ایک دفعہ کسی صحابہ رض کو بھی کہا کہ انکے لئے قربانی
کریں، بنگالی قوم تو آج بھی اپنے جانور میں ایک حصہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رکھتے ہیں،
قربانی فرض نہیں ہے لیکن طریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اس لئے اس عقیدت میں قربانی کرتے ہیں
عید المیلاد میں لاکھوں خرچہ کرنے سے اچھا عیدالاضحی میں 30 چالیس ہزار کا جانور ذبح کرے،،
ابھی کل ہی بات ہے کراچی پاکستان میں میرے سالے نے ایک بچیا خریدا فقط 55 ہزار میں، جبکہ اسکی
ماہانہ آمدنی 40 سے 50 ہزار ہے وہ اکیلے ایک جانور لے آیا تاکہ وہ اپنے غریب رشتہ داروں تک اس
کو پہنچائے،،، آج کل لوگ لاکھ روپے کا آئی فون خرید سکتے ہیں لیکن اسلامی شعائر کے تقاضے آتے ہیں
تو بجٹ کی کمی نظر آتا ہے یا یہ بات کہتے پھرتے ہیں کہ اتنے میں تو ایک غریب کی شادی ہوجائے گی۔
سال بھر میں 365 دن ہوتے ہیں اگر ہرروز سگریٹ پان تمباکو چائے نوشی باہر الم گلم کھانے سے پرہیز کرکے
بچایا ہوا مال بھی غریب کی شادی میں استعمال ہوسکتا ہے،،
مائنڈ اٹ۔
 
Top