قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں ازاختر ملک

قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

بات نیت کی صرف ہے ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں

بھول جاتے ہیں مت برا کہنا
لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں

وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

اختر ملک​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل رانا

محفلین
قرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

واہ واہ ۔۔۔
اگر میں غلط نہیں تو یہ فیض صاحب کا کلام ہے ؟
 

اسد مقصود

محفلین
قرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

بات نیت کی صرف ہے ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں

بھول جاتے ہیں مت برا کہنا
لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں

وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

قرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

واہ واہ ۔۔۔
اگر میں غلط نہیں تو یہ فیض صاحب کا کلام ہے ؟

یہ فیض احمد فیض کا نہیں بلکہ فیض لدھیانوی کا کلام ہے۔ اکثریت اسی مغالطے میں ہے کہ یہ فیض احمد فیض کا کلام ہے۔ لیکن یہ ان کا نہیں ہے۔
 
یہ غزل فیض احمد فیض اور فیض لدھیانوی دونوں ہی کی نہیں ہے۔۔ اس کے شاعر اختر ملک ہیں ان کتاب , بساط میں ہو تو بھول جانا , میں صفحہ نمبر 133 پر موحود ہے۔
 
قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے اَنا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں ، مت برا کہنے
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارا ہے اسطرح سے شاید
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں
اختر ملک
کتاب : بساط میں ہو تو بھول جانا
 

فرخ منظور

لائبریرین
قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے اَنا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں ، مت برا کہنے
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارا ہے اسطرح سے شاید
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں
اختر ملک
کتاب : بساط میں ہو تو بھول جانا

شکریہ رانا صاحب۔ یہ گتھی بھی حل ہوئی۔
 
یہ غزل فیض احمد فیض اور فیض لدھیانوی دونوں ہی کی نہیں ہے۔۔ اس کے شاعر اختر ملک ہیں ان کتاب , بساط میں ہو تو بھول جانا , میں صفحہ نمبر 133 پر موحود ہے۔
جدید
میرے پاس اختر ملک کی کتاب بسط میں ہو تو بھول جانا موجود ہے اس کے 128 صفحات ہیں تو صفح 133 کہاں سے آ گیا اور اس کتاب میں یہ غز موجود نہیں
میرے پاس ماہنامہ انتظار پبلیشر اسلام آباد کی 10ب اکتوبر 1997 کی شائع کردہ جلد ہے
 
Top