قرض سر پر ہے، جیب خالی ہے

عرفان سعید

محفلین
دس پندرہ منٹ پہلے آمد ہونے والے تازہ تازہ اشعار

(ساغر صدیقی سے معذرت کے ساتھ)


قرض سر پر ہے، جیب خالی ہے
ساتھ والی کرن سوالی ہے

تھوڑا سا صبر اور مری جاناں
ابا کی آنکھ لگنے والی ہے

کام جب موت لگنے لگتا ہے
زندگی چائے کی پیالی ہے

روکنا ٹوکنا بڑوں کا حق
آج کل یہ عمل تو گالی ہے

گوش جس کو اذانیں سننا تھی
ایسے کانوں میں آج بالی ہے

ظلم تقدیر کا یہ ہونا تھا
جس کو چاہا وہ چھوٹی سالی ہے

گوری گوری نظر جو آتی تھی
گھونگھٹ جب ہٹایا، کالی ہے

۔۔۔ عرفان ۔۔۔
 
Top