قر آنی عربی سیکھیے۔ اور قرآن کو سمجھیے۔۔۔۔ فری آن لائن کلاسز ۔۔۔۔ حیرت انگیز ، آسان طریقہ

ساقی۔

محفلین
1888918_1408216816095449_1413602249_o.jpg




قرآنی عربی کورس کی کلاس روازانہ ہو رہی ہے۔ اگر آپ بھی کلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو سکائپ کے ذریعے آپ کو پچھلی کلاسز کروادی جائیں گی۔۔۔۔ جس کے لئے ہمیں سکائپ پہ پیغام بھیجیں یا میل کردیں۔۔


(صرف نحو: گرائمر) پر مشتمل ہیں۔ پہلے میں ابتدائی درجہ کی گرامر ہے ، دوسرے میں متوسط درجے کی اور تیسرے میں نسبتاً اعلیٰ درجے کی ۔ پہلے لیول کے اختتام پر نماز کا سبق اور دس سورتیں’’تقطیعی ترجمہ‘‘ اور نظریہ ساز ہدایات کے ساتھ دی گئی ہیں۔ اگر کوئی پورا کورس نہ بھی پڑھے تو پہلا لیول اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ کم از کم نماز کا سبق اور دس سورتیں تو بآسانی سمجھ لے اور زندگی بھر کے لئے تعلق مع اللہ کی کنجی ہاتھ آجائے اور نماز میں مناجات کا لطف آنے لگے ۔ آپ دیکھیں گے کہ پہلے لیول کے اختتام پر ان شاء اللہ تمام بچے اور نمازی از خود ان کا ترجمہ و مفہوم سمجھ رہے ہوں گے ۔ بس تربیت اور ذہنی سازی کاکام رہ جائے گا جو مدرسین اور ائمہ حضرات بخوبی کرسکتے ہیں۔ چوتھا لیول ‘‘ الفاظ القرآن’’پر مشتمل ہے ۔ یہ در حقیقت ایک مستقل کتاب ’’قاموس القرآن‘‘ ہے ۔ اس میں 98فیصد کے لگ بھگ قرآنی الفاظ (اسماء، افعال، حروف) بھی ہیں اور قرآنی مثالوں کے ذریعے پہلے تین لیول میں پڑھے گئے قواعد کے بھر پور اجرا کا اہتمام بھی ہے ۔ اس طرح ان شاء اللہ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ کورس کافی حد تک جامع ہوگیا ہے ۔



لنک
 

ساقی۔

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ بھائی جان
بھائی اس کی ویڈیو مل سکتی ہے میں نے حال ہی میں عربی گرائمر کا ایک کورس مکمل کیا ہے جو کہ مکمل طور پر ان لائن ویڈیو ہیں
یہاں اس کی لنک ہے
یہ ویڈیوز چلنے سے انکاری ہیں ۔یہ پیغام آتا ہے۔

Forbidden
You don't have permission to access /movies/Lecture_03.flv on this server.
Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request.
 

محمداحمد

لائبریرین
حیدر آباد کی انڈر سٹینڈ قرآن اکادمی یہی کام ایک عرصے سے کر رہی ہے۔ عبد العزیز عبد الرحیم صاحب کے شاگردوں میں سے ہی کسی کا یہ کام ہو شاید۔

شاید انہی صاحب کا پروگرام پیس ٹی وی اردو پر بھی پیش کیا گیا ہے۔ اور میرا خیال سے یہ بہت اچھا طریقہ ہے سیکھنے کا۔
 

منصور مکرم

محفلین
قرانی عربی پروگرام کافی کامیاب رہا ہے۔ میرے علاقے میں 7-8 جماعت کے بچوں نے کیا ہے،فر فر ایت حل کردیتے ہیں۔
 

ضیاء ملک

محفلین
حیدر آباد کی انڈر سٹینڈ قرآن اکادمی یہی کام ایک عرصے سے کر رہی ہے۔ عبد العزیز عبد الرحیم صاحب کے شاگردوں میں سے ہی کسی کا یہ کام ہو شاید۔
نظامی صاحب یہ کام ایک پاکستانی عالم دین مفتی ابولبابہ صاحب کا ہے۔ انھوں نے اس کام کے لیے محترم عبدالعزیز عبدالرحیم صاحب ہی کے کام کو بنیاد بنایا ہے۔
 
Top