تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 54: گیجٹ

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: گیجٹ (gadget)
تاریخ: 4 تا 18 مئی 2016
 

عندلیب

محفلین
بڑے بھائی کی ہمہ وقت دسترس میں PS4 پر ۔۔۔۔
چھوٹے بھائی نے کہا بڑے بھائی سے ۔۔۔۔

ہم تیرے حلقے میں آئے ہیں کھلاڑی کی طرح
صرف ایک بار یہ ps4 کھیلنے کا موقع دے دے
اپنی آنکھوں میں چھپا رکھی ہیں چنگاریاں میں نے
تری آنکھوں کو بھی برسات کا موقع دے دے
:p:p:p:p:p

4ksvd.jpg
 

arifkarim

معطل
اپنا آئی فون پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن اسکی تصویر کیسے لوں سمجھ نہیں آرہا۔
 
Top