اور یہ بے ہنگم و بے ڈھنگم چیز
الیکٹرانک جیک ہے۔ یہ گاڑی کی بیٹری سے چلتا ہے اور برقی توانائی کو حرکی توانائی میں تبدیل کرتے ہوئے گاڑی کو مطلوبہ بلندی تک اٹھا سکتا ہے۔ ویسے تو الحمدللہ ہماری گاڑی کا ٹائر گزشتہ 3 سال میں ایک ہی بار پنکچر ہوا ہے، لیکن جب پنکچر ہوا تھا تو ہاتھ سے گھمانے والے جیک میں بہت زور صرف کرنا پڑا۔ امید ہے کہ اب بوقتِ ضرورت وہی زور بیٹری اور یہ جیک مل کر لگایا کریں گے انشاءاللہ۔