تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 56: وقت

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: وقت
تاریخ: 21 جولائی تا 4اگست 2016
 

ماہی احمد

لائبریرین
میں اپنی کھینچی ہوئی تصاویر کو اس حد تک ایڈٹ کرتی ہوں کہ ان کے نیچے اپنا نام اور تاریخ لکھتی ہوں... اتنی ایڈیٹنگ چل سکتی ہے نا!
 

زیک

مسافر
تھیم کی کچھ وضاحت درکار ہے.
کیا گھڑیوں کی تصاویر لگانی ہیں؟
یا مختلف اوقات کے مناظر بھی شئر کیے جا سکتے ہیں؟
یا اس کے علاوہ کیا کچھ؟
یہ آپ کے تخیل اور کرئیٹیوٹی پر منحصر ہے کہ کیا تصویر موضوع پر پوری اترتی ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
کل صبح کھینچی ہوئی تصویر :)
13754210_858573947609134_1419955261340882540_n.jpg
 
Top