قصور ماں کا تھا: عدالتی فیصلہ

محمدصابر

محفلین
دبئی کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو قتلِ غیر عمد کا قصور وار قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنائی ہے جس نے ٹریفک حادثے میں اپنا ہی بچہ کھو دیا تھا۔ یہ بچہ ماں کے پیٹ میں ٹریفک حادثے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔
اس عدالتی فیصلے کو اپنی نوعیت کا ایسا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ہے۔ جس ماں کو سزا سنائی گئی ہے اس کا تعلق لبنان سے ہے۔ماں کو پانچ ہزارسے زیادہ امریکی ڈالر بطور خوں بہا ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
لبنانی خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نو مہینوں سے حاملہ تھی۔ وہ انکار کرتی ہے کہ ٹریفک حادثہ اس کی وجہ سے ہوا تھا۔
جج نے اسلامی قانون کے مطابق فیصلہ سنایا اور کہا کہ ان بچوں کے حقوق کی بھی حفاظت ضروری ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوئے۔
استغاثے نے عدالت میں کہا تھا کہ فیصلے سے دوسروں کو سبق ملنا چاہیے۔
جس حادثے کے بارے میں عدالت نے فیصلہ سنایا وہ گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا اور عدالت نے قرار دیا کہ لبنانی ماں نے اس گاڑی سے مناسب اور محفوظ فاصلہ برقرار نہیں رکھا تھا جو اس سے آگے جا رہی تھی۔

مزید
 

زینب

محفلین
ٹھیک کیا فیصلہ عدالت نے۔اب ایسی حالت میں اسے گاڑی چلانے کا کہا‌کس پاگل دے پترر نے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
عجیب فیصلہ ہے۔ ایک طرف بیچاری خاتون حمل کھو بیٹھی اور اولاد ہوتے ہوتے رہ گئ اور اوپر سے مقدمہ اور جرمانہ بھی ہو گیا۔
 

فخرنوید

محفلین
اس حالت مٰن اس کی اپنی جان بھی جا سکتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عدالت کے فیصلے پر مجھے کچھ شرائط کے ساتھ اعتراض ہے۔
 

زینب

محفلین
اوہ ہو تو اسے کہا‌کس نے تھا گاڑی چلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹیکسی کا بھی استعمال کر سکتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب اس نے اپنی حالت کا خود خیال نہیں رکھا رسکی کام کیا تو سزا تو ملنی ہی تھی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمان کی جان جائے تو یہاں ایک لاکھ 50 ہزار درہم قصاص ہے غیر مسلم ہو تو 70 ہزارا درہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی تمہاری جان کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ درہم۔ بس، پھر تو بہت سستی جان ہے۔ ویسے یہاں اس سے بھی کم قصاص ہے۔
 

زینب

محفلین
اللہ کولوں خیر منگو پا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں کیوں مروں ۔۔۔۔۔۔۔
 

غازی عثمان

محفلین
میرے خیال میں فیصلہ ٹھیک نہیں ہے، خاتون لاپرواہی کی مرتکب کہلائی جاسکتی تھی لیکن قتل غیر عمد کی نہیں،،

ویسے اس عدالت کو پورے دبئی میں یہ خاتون ہی ملی تھی اسلام نافذ کرنے کے لئے،، پورے دبئی میں کیا اسلامی کام ہورہے ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
سوال یہ ہے قصاص کی رقم تو متاثرہ فریق کو دی جاتی ہے اور اس مقدمہ میں متاثرہ فریق بھی مذکورہ خاتون ہیں یعنی رقم بھی انہی کو ملے گی؟
 

خرم

محفلین
ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ۔
مزیدار بات یہ ہے کہ کہا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ "اسلامی" ہے۔ واہ واہ
 
Top