قصور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

کاشفی

محفلین
قصور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق
1544500_10151990976385528_1552655921_n.jpg

بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل پائے گا، پولیس فوٹو: فائل
قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار مسعود بھٹی لاہور سے قصور جارہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے 3 گارڈز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا وکیل دوست زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی بھی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل پائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے میں ملوث بااثر افراد کی پشت پناہی کررہی ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسعود بھٹی عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 176 پر تحریک انصاف کے امیدوار بھی تھے تاہم مختلف معاملات پر ان کے کئی افراد سے تنازعات بھی چل رہے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
شاید طالبان نے ان کو مارا ہے۔۔
لیکن طالبان تو تحریک انصاف کے سپورٹر بھی ہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل سیاسی لیڈروں پر سختی آئی ہوئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق اپنے تین ساتھیوں سمیت گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نواز لیگ کے امیر مکرم قاتلانہ حملے میں بچ گئے لیکن ان کے ۶ محافظ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
 

ساجد

محفلین
بظاہر نہیں یقینا یہ پرانی عداوت کا شاخسانہ ہے ۔ فیروز پور روڈ پر قصور کے قریب یہ واقعہ ہوا اور مارے جانے والے تحریک انصاف کے امیدوار تھے ۔ بہر کیف یہ سیاسی قتل نہیں اور نہ ہی اسے ایسا سمجھا جانا چاہئے ۔ متحاربین کے درمیان اس سے قبل بھی قتل و غارت ہوتی رہی ہے ۔
 
Top