قصہ ایک رس ملائی کی تیاری کا

شمشاد

لائبریرین
سیما آپی کیا واقعی آپ پیر و مُرشد مرحوم و مغفور مشتاق احمد یوسفی سے مل چکی ہیں۔ کیسی رہی آپ کی اور ان کی ملاقات اور یہ ملاقات کب اور کن حالات میں ہوئی تھی، کچھ تفصیل بتائیں۔

ظفری بھائی کی تحریروں کے دو نمونے پیش خدمت ہیں۔ تلاش کرنے پر اور بہت سے مل جائیں گے۔

ماچس کا ٹینک
ہاکی کا قصور
بونس کے طور پر ایک اور قصہ پڑھ لیں

ظفری بھائی یہ میں آپ کی غیبت تو نہیں کر رہا ناں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سیما آپی کیا واقعی آپ پیر و مُرشد مرحوم و مغفور مشتاق احمد یوسفی سے مل چکی ہیں۔ کیسی رہی آپ کی اور ان کی ملاقات اور یہ ملاقات کب اور کن حالات میں ہوئی تھی، کچھ تفصیل بتائیں۔

ظفری بھائی کی تحریروں کے دو نمونے پیش خدمت ہیں۔ تلاش کرنے پر اور بہت سے مل جائیں گے۔

ماچس کا ٹینک
ہاکی کا قصور
بونس کے طور پر ایک اور قصہ پڑھ لیں
میری ایک دوست ہیں محترمہ نسرین پرویز صاحبہ کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں سول سرونٹ ہیں،1989 تک پی ٹی وی پر خبریں بھی پڑھتی تھیں ۔اُنکے گھر پہ ایک دعوت میں یوسفی صاحب سے ملاقات ہوئی جسکی یاد آج بھی تازہ ہے ۔انتہائی نفیس اور ملنسار شخصیت بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ سننے والا اُنکی گفتگو کے سحر میں ایسا کھو جاتا کہ چند باتوں کے علاوہ مدِمقابل بولنا بھول آجاتا اُنکے ہمزاد میرزا کے متعلق بہت کچھ پوچھنے کا دل چا ہا پر سننا اتنا اچھا لگا کہ بولنے کی جسارت نہ ہوسکی البتہ ایک بات ضرور قابلِ ذکر ہے ۔میں نے اُن سے پوچھنے کی جسارت کی کہ آپ کے بچے آپ پر فخر کرتے نہ تھکتے ہوں گے تو نہایت افسردگی۔ سے فرمانے لگے ۔۔جب اُن سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے والد اتنے نامور مزاح نگار ہیں تو اُنکاجواب ہوتا ہے ۔ ہاں کچھ ہیومر لکھتے ہیں۔میں اُنکا یہ جملہ اکثر Quote کرتی ہوں لکھ کہ آپ پہلے شخص ہیں ۔جن سے شیئر کیا ہے ۔رب العزت مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین
 
شمشاد

لائبریرین
سیما آپی شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔

آپی ضروری نہیں کہ اولاد بھی وہی کچھ کرے۔ اب دیکھیں مرحوم اشفاق احمد اور مرحومہ بانو قدسیہ کس پائے کے لکھنے لکھانے والے تھے، لیکن ان کی اولاد، ایسے ہی مرحوم ممتاز مفتی اور اسکی اولاد دیکھ لیں، کسی نے بھی اپنے والد کی پیروی نہیں کی۔
 
لیکن مجھے اُنکا دکھ بھرا جملہ اکثر یاد آتا ہے۔ کیونکہ میں ماں ہوں اور جب مجھے اپنی اولاد سے یہ سننا اچھا لگتا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آپکی اولاد ہیں،کجا کہ یوسفی صاحب جیسا عظیم و نامور انسان:sweat:
 
Top