قصہ رنگین زندگانی کا

قصہ رنگین زندگانی کا
رنگ پھیلا ہوا ہے پانی کا
زندگی کی کتاب میں سب سے
ہے بڑا باب رائگانی کا
جن کو غم روزگار لاحق ہے
کیا کریں گےوہ اس جوانی کا
عشق جذبے کو حسن محتاجی
حسن کو شوق جاودانی کا
آپ برسے نہیں ، تھے بادل آپ
شکریہ! ایسی مہربانی کا
یہ بڑی دل پزیر لگتی ہے
مول کیا دو گے اس کہانی کا
 
الف عین

لائبریرین
تقریباً درست ہے غزل ماشاء اللّٰہ۔ کچھ اشعار میں مشورہ دوں گا۔

زندگی کی کتاب میں سب سے
ہے بڑا باب رائگانی کا
/// سب سے' اور 'بڑا' دو الگ الگ مصرعوں میں اچھا نہیں۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں۔

جن کو غم روزگار لاحق ہے
کیا کریں گےوہ اس جوانی کا
///غم روزگار کے درمیان اضافت ہونی چاہئے
عشق جذبے کو حسن محتاجی
حسن کو شوق جاودانی کا
///یہاں بھی 'عشق' اور 'جذبہ' کے درمیان 'کے' کی کمی ہے۔​
 
ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا انشااللہ آپ کا بے حد مشکور ہوں
 
Top