نیرنگ خیال
لائبریرین
ان مسائل سے بچنے کے لیے آپ کو خود زحمت کرنی ہوگی۔ کچھ ہماری کوتاہیوں کی گرفت میں اگر ہماری مدد فرما دیں تو آئندہ کم از کم ترک کرنے والی صورتحال سے تو بچا جا سکتا ہے۔ہم نے تو ایک دفعہ باقاعدہ سوچ لیا تھا کہ کوئی بھی تحریر پڑھتے ہوئے رموز اوقاف، املا، یا قواعد کی پہلی غلطی پر صرف نظر کریں گے، دوسری پر ناک بھؤں چڑھائیں گے، تیسری پر با قاعدہ زیر لب کوسیں گے، اور چوتھی غلطی پر پڑھنا ترک کر دیں گے۔۔۔ اب اس کا کیا کیا جائے کہ بعض تحریریں اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ انھیں تمام عیوب سمیت پڑھنا پڑتا ہے۔ قلمکاروں سے ہماری درخواست ہے کہ ہماری اس کمزوری کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
ملاحظہ فرمائیں!
اور ربط کے لیے خاص شکریہ