ذوالقرنین بھیا!
جو نقشہ آپ نے کھینچا ہے مجھے تو شک ہونے لگ پڑا ہے کہ آپ سچی مچی وہاں موجود تھے، ویسے داڑھی کی موجودگی میں بھی شہزادہ سلیم کی طرح نوکدار قلم رکھنے والا شخص جو چائے بنا رہا تھا، مجھے کچھ پڑھا لکھا نظر آرہا تھا
، لیکن بےروزگاری بڑھنے کے افسوس نے سوچنے ہی نہ دیا کہ یہ صاحب ہماری جاسوسی میں مگن ہیں۔
بہت عمدہ لکھا آپ نے، لیکن وہ پھول کی پتیاں گننے والی بات تو بہت راز کی تھی، عیاں کرنے کی ضرورت کیا تھی، خواہ مخواہ میری دونوں بیویاں سر کھائے جا رہی ہیں کہ آخری پتی پر ہم میں سے کس کا نام آیا؟ اب ان کو کیسے بتائوں کہ تم دونوں میں سے کسی ایک کا نام بھی نہیں آیا