یوسف سلطان
محفلین
قصیدہ ہو عطاحضرت عمرؓ کا
الہٰی! واسطہ حضرت عمرؓکا
خدائی سب حبیبِ کبریا کی
حبیبِ کبریا حضرت عمرؓ کا
مرے جذبات مدھم پڑرہے ہیں
کوئی قصہ سنا حضرت عمرؓ کا
جہاں آرام فرما ہیں محمدؐ
وہیں ہے مقبرہ حضرت عمرؓ کا
یہ اشکوں کی لڑی حضرت عمرؓ کی
یہ آنکھوں کا دیا حضرت عمرؓ کا
رسول اللہ نے مانگا خدا سے
بیاں ہو فضل کیا حضرت عمرؓ کا
دماغ و دل معطر اس کے دم سے
نَفَس نغمہ سرا حضرت عمرؓ کا
کیا شامل کتاب اللہ میں بھی
خدا نے مشورہ حضرت عمرؓ کا
مرے دل پر ہے اس کی بادشاہی
مجھے رستا دکھا حضرت عمرؓ کا
جہاں شیطان سایہ زن ہوا ہو
وہاں نعرہ لگا حضرت عمرؓ کا
امیری نے فقیری کی ہے اس کی
جسے صدقہ ملا حضرت عمرؓ کا
تو کیسے راہ میں ابلیس ٹھہرے
نبیؐ ہے رہنما حضرت عمرؓ کا
فقیروں اور مسکینوں سے نادرؔ
بہت یارانہ تھا حضرت عمرؓ کا
نادر صدیقی