اشعار تو درست ہیں ڈاکٹر صاحب، بحر کے ساتھ آپ نے تجربہ کیا ہے کہ جو معروف بحر ہے اس میں آخری رکن 'فاعلن' ہے۔ مجھے تو کوئی دشواری پیش نہیں آئی پڑھنے میں لیکن روایات بہت مضبوط ہوتی ہیںاستادِ محترم الف عین دیگر اساتذہ،اور محفلین کی خدمت میں یہ قطعہ پیش کر رہا ہوں.
افاعیل "مفعول فاعلاتُ مفاعیل فعولن" ہیں۔
کیا یہ اشعار درست قرار پائیں گے؟
ناز و ادا میں، طور طریقوں میں نزاکت
آواز اور شکل پہ مردانہ ملی ہے
دھوکا ہوا ہے اب بھی، مگر بات نئی تھی
ریحاں کے روپ میں ہمیں ریحانہ ملی ہے
محمد وارث
محمد ریحان قریشی
امجد علی راجا
نیز درج بالا قطعہ بھی اساتذہ کی رائے کا متقاضی ہے۔
اگر ایک نظر دیکھ لیں تو!!!!
ہنسنے کا مقام تھا ڈاکٹر صاحب، آپ رو دیےایک اور قطعہ اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:
آئی جو اس کے گھر سے مٹھائی تو رو دیے
شادی کی اطلاع وہ لائی تو رو دیے
جس پر تھی دو برس سے ترے بھائی کی نظر
آج اس نے کہہ دیا ہمیں "بھائی" تو رو دیے
دراصل اس بحر میں اشعار کہتے وقت اکثر آخری رکن "فاعلن" کی جگہ "فعولن" کر دیتا ہوں اور مجھے مطلق دشواری نہیں ہوتی۔اشعار تو درست ہیں ڈاکٹر صاحب، بحر کے ساتھ آپ نے تجربہ کیا ہے کہ جو معروف بحر ہے اس میں آخری رکن 'فاعلن' ہے۔ مجھے تو کوئی دشواری پیش نہیں آئی پڑھنے میں لیکن روایات بہت مضبوط ہوتی ہیں
ہنسنے کا مقام تھا ڈاکٹر صاحب، آپ رو دیے
فاعلاتن کے اول سببِ خفیف کو اڑا کر فعولن حاصل تو کیا جا سکتا ہے مگر ایسا کوئی مستعمل زحاف میری نظر سے نہیں گزرا. خیر، اگر یہ بحر ماہرین کو پسند آئے تو کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی جائے گی.ماہرینِ عروض تو اس تجربے سےصرفِ نظر کر گئے ہیں غالباً