قطعہ

الف عین

لائبریرین
درست، بس آخری مصرع میں ’نا بہے‘ پر اعتراض ہوتا ہے مجھے۔ ’بہہ نہ پائے قطرہ خون جگر‘ کہیں تو؟
 

احمد بلال

محفلین
درست، بس آخری مصرع میں ’نا بہے‘ پر اعتراض ہوتا ہے مجھے۔ ’بہہ نہ پائے قطرہ خون جگر‘ کہیں تو؟
میں نے غالب کے کلام میں دیکھا ہے۔ غالب نے کسی بھی جگہ "نہ" کو سبب خفیف نہیں استعمال کیا۔ ہمیشہ اگلے لفظ کے ساتھ ملا کے یا وتد مجموع بنایا ہے یا فاصلہ صغریٰ۔ اب میں سمجھ گیا ہوں کہ کیا وجہ تھی اعتراض کی۔ میں اسے تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا۔ لیکن میں نے "یک" کے لفظ کو دانستاً استعمال کیا تھا شدت کے لیے۔ اسے نہیں ختم کرنا چاہتا۔ میرا مطلب ادھورا رہ جائے گا۔ البتہ علم میں اضافہ ہوا۔ اچھا لگا۔
ویسے اب میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اور لفظوں میں جہاں "نہ" آتا ہے مثلاً خانہ، سینہ وغیرہ ، ان کا "نہ" سبب خفیف پر آسکتا ہے؟ غالب نے استعمال کیا ہے۔ اگر یہ آ سکتا ہے تو صرف "نہ" کیوں نہیں، اس کا قاعدہ مختلف کیوں ہے؟
 
خانہ اور سینہ کے آخر میں جو ہ ہے وہ ”نہ“ کی ہ سے بہت مختلف ہے ، مکمل متلفظ ہوتی ہے، اضافت کی صورت میں اس پر ہمزہ بھی آتا ہے جیسے خانۂ خدا ، سینۂ پاک۔
 
Top