قطعہ

نوید اکرم

محفلین
ہے تجھ میں خلوص و محبت بہت پر
تو دنیا کی نظروں میں افضل نہیں ہے

تری سادگی پر وہ ہو جائے عاشق
نوید اب وہ اتنا بھی پاگل نہیں ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں نے اپنی طرف سے تو اردو ہی لکھی ہے۔ غیر اردو لفظ کی نشاندہی کر دیں تو نوازش ہو گی۔
نہیں بھائی۔ یہ بات تو میں نے مزاحا لکھی تھی۔ ایک لطیف انداز میں مصرع کی غیر معمولی اور غیر مانوس بنت کی طرف اشارہ کیا تھا۔ لیکن لگتا ہے کہ بات کثیف ہوگئی۔ اس کے لئے معذرت چاہتا ہوں۔
۔ :):) :)
مصرع پڑھنے میں بہت گراں ہے۔ مصرع کا آخر صوتی لحاظ سے بہت ثقیل ہے۔ اک ذرا سے ردوبدل سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مثلا
ہے تجھ میں خلوص و محبت تو لیکن
وغیرہ وغیرہ
 
میں نے ابتدا میں یہ مصرع اسی طرح کا لکھا تھا جیسا کہ آپ نے مثال میں لکھا ہے۔اس طرح مصرع صوتی لحاظ سے تو بہتر ہو جاتا ہے، لیکن دراصل مسئلہ یہ ہے کہ میں خلوص و محبت کی کثرت کو بیان کرنا چاہتا ہوں۔ خلوص ، محبت اور خلوص و محبت کی کثرت، ان میں سے ایک چیز بھی بیان نہ کر پایا تو میرے جذبات و احساسات کی صحیح ترجمانی نہیں ہو پائے گی۔
 
ابن رضا

"پر" کے متبادل کے لیے ایک رائے

تو مہر و وفا کی علامت ہے لیکن
زمانے کی نظروں میں افضل نہیں ہے
 
Top