قندیل بلوچ تجھے سلام

پردیسی

محفلین
وہ بد کردار تھی ۔۔۔۔کسی نے دیکھا ؟
اس نے بہت سے مردوں کے اذہان کو ننگا دکھایا ۔۔۔۔ کیا برا کیا
اس نے ملا کی غلیظ فطرت سے پردہ اٹھایا ۔۔۔۔ کیا غلط کیا
ہاں وہ منہہ پھٹ تھی ، فیشن ایبل تھی مگر ایک کمزور عورت تھی ۔۔۔۔اس لئے قتل کر دی گئی
قندیل بلوچ ۔۔۔ اللہ تیرے گناہ معاف کرے۔۔آمین
 
مردوں کے گندے اذہان اور ملا کی غلیظ فطرت 'مزید' دیکھانے کے لیے کون کون اپنی بہن یا بیٹی کو قندیل بلوچ بنانے کی ہمت دلائے گا ؟ وہ باغیرت سامنے آئے اور اس کے بعد پھر پاکستانی معاشرے میں عزت و ناموس والی زندگی بھی گزارے، میں اسے ایک سلام نہیں پوری 21 توپوں کی سلامی دوں گا۔
 
اصل مسئلہ لاقانونیت کا ہے. جب تک اس طرح کے "با غیرت" بھائیوں کو کڑی سے کڑی سزا نہیں دی جائے گی، یہ اور معاشرے میں رچی بسی اس طرح کی دوسری ظالمانہ رسومات جاری رہیں گی.
 
طارق شاہ

محفلین

اس واقعہ و سانحہ کا اگر بغور جائزہ لیں یا تجزیہ کریں، توصاف اس نتیجے پرپہنچتے ہیں ،کہ
بچوں کی ذہنی سوچ ،عمل یا شخصیت کی تشکیل میں والدین کی تربیت ، رہبری اور مشورہ سے زیادہ، معاشرہ کا کردار،بصُورت ترغیب و تشہیر ، اور
peer pressure اہمیت کا حامل رہتا ہے (عموماََ)
ورنہ ایک ہی ماں باپ کے بچے، الگ الگ سوچ سے کیسے زندگی برباد کردیتے !

یہ الگ بات ہے کہ ہم سب اپنی ذہنی یا شخصیت کی تشکیل سے اِس واقعہ کو ، کیسے (یقیناََ ایک دوسرے سے مختلف ہی) دیکھتے ہیں
 
ربیع م

محفلین
اصل مسئلہ لاقانونیت کا ہے. جب تک اس طرح کے "با غیرت" بھائیوں کو کڑی سے کڑی سزا نہیں دی جائے گی، یہ اور معاشرے میں رچی بسی اس طرح کی دوسری ظالمانہ رسومات جاری رہیں گی.

اس کے ساتھ ساتھ دوسرا پہلو بھی مد نظر رہے کہ جب تک بے لگام فحاشی کو لگام نہ دی گئی تو مسائل جنم لیتے رہیں گے۔
 
اس کے ساتھ ساتھ دوسرا پہلو بھی مد نظر رہے کہ جب تک بے لگام فحاشی کو لگام نہ دی گئی تو مسائل جنم لیتے رہیں گے۔
یہ بھی لا قانونیت کی وجہ سے ہی ہے۔ اسلام اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ انفرادی طور پر کسی کی سزا کا فیصلہ کیا جائے۔
لا قانونیت ہی ان تمام مسائل کو جنم دیتی ہے۔ اگر کسی بھی جرم کرنے والے کو معلوم ہو جائے کہ اسے اس جرم کی سزا ضرور ملے گی تو وہ جرم کے ارادے سے باز آ جائے۔ جب تک کمزور اور طاقتور کے لئے انصاف کے پیمانے مختلف رہیں گے، یہ مسائل اسی طرح رہیں گے۔
 
وہ بد کردار تھی ۔۔۔۔کسی نے دیکھا ؟
اس نے بہت سے مردوں کے اذہان کو ننگا دکھایا ۔۔۔۔ کیا برا کیا
اس نے ملا کی غلیظ فطرت سے پردہ اٹھایا ۔۔۔۔ کیا غلط کیا
ہاں وہ منہہ پھٹ تھی ، فیشن ایبل تھی مگر ایک کمزور عورت تھی ۔۔۔۔اس لئے قتل کر دی گئی
قندیل بلوچ ۔۔۔ اللہ تیرے گناہ معاف کرے۔۔آمین
قتل بھائی کرے اور نام ملا کا لگے واہ بھائی واہ کیا سلسلۃ الذہب ہے
 
پردیسی

محفلین
مردوں کے گندے اذہان اور ملا کی غلیظ فطرت 'مزید' دیکھانے کے لیے کون کون اپنی بہن یا بیٹی کو قندیل بلوچ بنانے کی ہمت دلائے گا ؟ وہ باغیرت سامنے آئے اور اس کے بعد پھر پاکستانی معاشرے میں عزت و ناموس والی زندگی بھی گزارے، میں اسے ایک سلام نہیں پوری 21 توپوں کی سلامی دوں گا۔

میرے محترم بات تو آپ کی سو پیسے ٹھیک ہے ۔۔۔کون آپ کے سامنے آ سکتا ہے ۔۔۔تھوڑی نہیں پورے اکیس توپوں کی سلامی ۔۔۔بھرا جی کچھ کم کر لیں ۔۔۔ آپ کی مہربانی ہوگی
برادر اصل میں آپ جذباتی ہو گئے ہیں ۔۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ آپ کو بہت کچھ سکھائے گا ۔۔۔۔۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ عام گلی محلوں میں بہت سی نقاب پوش عورتیں کنجریوں سے بھی بڑھ کر ہیں ۔۔۔۔وقت کے ساتھ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ ہمارے آس پاس کیا ہوتا ہے۔۔۔اور وقت کے ساتھ آپ یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ قول و فعل میں تضاد کسے کہتے ہیں اور ہم مسلمانوں میں قول و فعل کا تضاد کتنا ہے۔۔۔۔۔جب آپ یہ سیکھ جائیں گے تو پھر آپ جانیں گے کہ قندیل بلوچ تو فرشتہ تھی جس نے ہمارے معاشرے کو آئینہ دکھایا۔۔۔۔
اب اس کا معاملہ اللہ کے پاس ہے اور وہ جسے چاہے بخش دے۔۔۔۔
 
پردیسی

محفلین
قتل بھائی کرے اور نام ملا کا لگے واہ بھائی واہ کیا سلسلۃ الذہب ہے

عزت مآب محترم محمد عبداللہ صاحب ۔۔ہم نے تو کسی بھی ملا پر الزام تراشی نہیں کی ۔۔۔ بلکہ ہم نے تو یہ فرمایا کہ ۔۔۔۔''
اس نے ملا کی غلیظ فطرت سے پردہ اٹھایا ۔۔۔۔ کیا غلط کیا
براہ مہربانی اس پر تبصرہ کیجئے ۔۔۔ ہم آپ کے مشکور ہوں گے​
 
سید عمران

محفلین
وہ بد کردار تھی ۔۔۔۔کسی نے دیکھا ؟
اس نے بہت سے مردوں کے اذہان کو ننگا دکھایا ۔۔۔۔ کیا برا کیا
اس نے ملا کی غلیظ فطرت سے پردہ اٹھایا ۔۔۔۔ کیا غلط کیا
ہاں وہ منہہ پھٹ تھی ، فیشن ایبل تھی مگر ایک کمزور عورت تھی ۔۔۔۔اس لئے قتل کر دی گئی
قندیل بلوچ ۔۔۔ اللہ تیرے گناہ معاف کرے۔۔آمین
اسے گند سے پردہ اٹھانے کی ڈیوٹی کس نے سونپی تھی؟؟؟
غلاظت ذہن میں رہے تو چھپی رہتی ہے...
غلیظ فطرت ملا کی نہیں بددینوں کی ہوتی ہے... لاکھوں ملا میں سے چند گندے انڈے نکل آتے ہیں...
لیکن فلم تھیٹر ٹی وی بالا خانوں میں عریاں بدن ناچتے سینکڑوں بدن اور انہیں نچوانے والے ملا نہیں ہوتے...
کہنے کو تو بہت کچھ ہے جسے کہنے کو دل نہیں چاہتا...
تنگ آمد بجنگ آمد...
 
محمد فہد

محفلین
میرے کولیگ نےجب مجھے بتایا تو میں اپنے آفس میں تھا بہت مصروف تھا اور میں نے جب یہ خبر دیکھی تو بہت افسوس ہوا کہ قتل ناحق کا افسوس ہونا ہی چاہیے اور اسکی مذمت بھی کرنی چاہیے اس کیس میں حکومت، میڈیا، سوشیل میڈیا، گویا ہم سب بھی برابر کے ذمے دار ہیں۔۔۔۔!ہم میں سے ہر ایک نے صورتحال سے حظ اٹھایا، مزے لیئے مذاق اڑایا، یا گالیاں دیں ۔۔۔کسی نے بھی قندیل کو اپنی مسلمان بہن، بیٹی سمجھ کر اس کے لیئے اللہ کے حضور دسچے دل سے آنسو نہیں بہائے، اس تک اپنی مستورات کے ذریعے ہی سہی، اخلاقیات کی دعوت نہیں دی ہم نے اسکے خونی رشتوں ماں، باپ، بہن، بھائی، شوہر، اور بیٹے کےبارے میں کبھی نہیں سوچا کے انکا کیا حال ہوگا یا ہوتا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی کے گھر میں سے بہن، بیٹی، ایسا کچھ کردے تو پچھلوں پر کیا بیتتی ہم نے کبھی غور نہیں کیا۔ہر وقت قوم قبیلہ بستی، ملک کے لوگوں کے طنعے سن سن کر وہ نفسیاتی ہوجاتے ہوگئے۔۔۔ہمارے معاشرے میں وینا ملک سے شادی کرنے والے کو بے غیرت کہا جاتا ہے اور قندیل بلوچ جیسی مارنے والے کو غیرت مند کہا جاتا ہے۔۔۔میں پاکستان میں تھا ہمارے علاقے میں ماں نے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جوان بیٹی اور داماد کو اپنی ہی بیٹھک میں گولیاں مروادیں اپنے بیٹے کے ہاتوں سے صرف اس بات کے لیئے کے اس نے پسند کی شادی کی اور گھر سے بھاگ کر کی
اللہ تعالی، ہم سب کو معاف فرمائے، اور مرحومہ کی بخشیش فرمائے ۔۔۔اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔۔۔آمین
 
بھرا جی کچھ کم کر لیں ۔۔۔ آپ کی مہربانی ہوگی
چلیں۔۔۔۔۔۔ آپ اب اتنا اصرار کر رہے ہیں تو دو کم کر دیتا ہوں:battingeyelashes:
وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ آپ کو بہت کچھ سکھائے گا ۔۔۔۔۔ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ عام گلی محلوں میں بہت سی نقاب پوش عورتیں کنجریوں سے بھی بڑھ کر ہیں ۔۔۔۔وقت کے ساتھ آپ یہ بھی سیکھیں گے کہ ہمارے آس پاس کیا ہوتا ہے۔۔۔اور وقت کے ساتھ آپ یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ قول و فعل میں تضاد کسے کہتے ہیں اور ہم مسلمانوں میں قول و فعل کا تضاد کتنا ہے
ماشااللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو بہت کچھ سیکھے ہوئے ہیں اور میں شاید کسی اور سیارے سے آیا ہوں جسے ابھی یہ سب سکھلائی کرنی ہے۔ :sad:
جب آپ یہ سیکھ جائیں گے تو پھر آپ جانیں گے کہ قندیل بلوچ تو فرشتہ تھی جس نے ہمارے معاشرے کو آئینہ دکھایا
ہائیں:confused:۔۔ فرشتوں نے یہ کام کب سے شروع کر دیا:beat-up:
اب اس کا معاملہ اللہ کے پاس ہے اور وہ جسے چاہے بخش دے۔۔۔۔
اس کے جنت جہنم جانے کا کوئی ٹکٹ ابھی تک کسی مراسلے میں جاری نہیں ہوا، بہرحال اس بات پر کوئی دوسری رائے نہیں۔
 
عزت مآب محترم محمد عبداللہ صاحب ۔۔ہم نے تو کسی بھی ملا پر الزام تراشی نہیں کی ۔۔۔ بلکہ ہم نے تو یہ فرمایا کہ ۔۔۔۔''
اس نے ملا کی غلیظ فطرت سے پردہ اٹھایا ۔۔۔۔ کیا غلط کیا
براہ مہربانی اس پر تبصرہ کیجئے ۔۔۔ ہم آپ کے مشکور ہوں گے​

چلو یار چھڈو۔
اللہ سب دا خاتمہ بالخیر کرے۔
 
نایاب

لائبریرین
اللہ سوہنا مقتولہ سے آسانی بھرا معاملہ فرمائے ۔ آمین

قندیل بلوچ

تُجھ پہ لکھُوں تو لوگ بولیں گے
کس ترازُو میں مُجھ کو تولیں گے

جانے پھردل مرا ہےکیوں بوجھل
اور جانے یہ کیا ہے سب ہلچل

تُجھ کو کس نے بنایا تھا قندیل
کس کی خواہش کی یہ ہُوئی تکمیل

تُجھ کو کس نے کہاں پہ رکھا تھا
کن بلاؤں نے خُون چکھا تھا

کون پلتا تھا کس کمائی پر
کون روتا تھا کس خُدائی پر

کتنی دُکھی تری کہانی ہے
اس میں کیا دُودھ کتنا پانی ہے

اب کہانی تری ہے اُس کے پاس
جس سے سب کو ہے بس رحم کی آس
۔۔۔۔۔۔......۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید انور 16 جولائی 2016
بہت دعائیں
 
Top