گلزار خان
محفلین
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بھی قندیل بلوچ اور مفتی عبد القوی کے چرچے ،کارروائی کیلئے قرارداد جمع
لاہور :/ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بھی ماڈل و گلوکار ہ قندیل بلوچ اور مفتی عبد القوی کا چرچہ رہا، اسپیکر نے قندیل بلوچ اور مفتی عبد القوی کے معاملے پر بغیر اجازت بولنے پر حکومتی رکن اسمبلی وحید گل کو ایوان سے باہر نکال دیا ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجٹ پر عام بحث کے دوران حکومتی رکن اسمبلی وحید گل نے اسپیکر کی اجازت کے بغیر بولنا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ اسلامک اسٹیٹ ہے ۔ قندیل بلوچ نے جو کچھ کیا وہ عریانی اورفحاشی پھیلانے کے مترادف ہے اس لئے اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ میں ایک نجی ٹی وی اینکر کے خلاف بھی پیمرا میں جارہا ہوں۔ اس دوران اسپیکر انہیں اپنی نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے تاہم وحید گل نے اپنی بات جاری رکھی جس پر اسپیکر نے انہیں دس منٹ کے لئے ایوان سے باہر نکال دیا ۔حکومتی رکن عبد الرزاق ڈھلوں نے کہا کہ مفتی عبد القوی کاپی ٹی آئی سے تعلق ہے اور اس نے دینی ٹوپی پہن کر قابل شرم حرکات کیں۔وحید گل ایوان سے باہر جانے کے بیس منٹ بعد دوبارہ واپس آ گئے ۔وحید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانونی کارروائی نہ کی گئی تو میںخود ایف آئی آر درج کرائوں گا ۔علاوہ ازیں حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل نے قندیل بلوچ کی طرف سے سوشل میڈیا پر فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے پر انکے خلاف قرارداد بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔
مکمل ویڈیو یہاں ہے کھرا سچ میں قندیل بلوچ اور مفتی قوی صاحب، کی یہ کونسا اسلام ہے ۔۔۔۔۔؟
ربط