کاشفی

محفلین
قومی اسمبلی جرائم پیشہ افراد سے بھری ہوئی ہے - عمران خان کا دعویٰ
592711-ImranKhanInsafpk_-1377009798-361-640x480.JPG

راولپنڈی میں ایک جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ قومی اسمبلی جرائم پیشہ افراد سے بھری ہوئی ہے۔۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان بھی موجود ہیں۔۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیئے کلک کیجئے۔۔
 
کاشفی

محفلین
اس کے بھی کچھ ارکان ہیں۔۔ان کے متعلق عمران خان کی کیا رائے ہے۔۔کچھ فرمائیے۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
عمران خان دلیر آدمی اس وقت کہلائے گا جب وہ جعلی ڈگری ہولڈرز کو اپنی جماعت سے نکال باہر کرے۔ لیکن وہ ایسا نہیں کرتا۔۔ اسے تبدیلی چاہیئے جعلی ڈگری والوں کے ساتھ۔
جو لوگ خود غلط کام کرتے ہوں وہ کیسے عمران خان سے مخلص ہوسکتے ہیں اور کیسے اس ملک سے مخلص ہوسکتے ہیں۔۔
یہ کہتے ہوئے عمران خان کو شرم آتی ہے۔۔
 
حسینی

محفلین
قومی اسمبلی جرائم پیشہ افراد سے بھری ہوئی ہے۔ عمران خان
اس میں کسی کو شک ہے کیا؟؟
عمران بھائی کوئی نئی خبر دیں۔۔۔۔ یا ان مجرموں کو نکال باہر کرنے کی پالیسی دیں۔
باتیں چھوڑیں۔۔۔ مرد عمل بنیں۔
پاکستانی قوم کو حقیقی لیڈر کی ضرورت ہے۔۔ آپ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان جیسا لیڈر بننے کی کوشش کریں۔ پوری قوم آپ کےشانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمران خان دلیر آدمی اس وقت کہلائے گا جب وہ جعلی ڈگری ہولڈرز کو اپنی جماعت سے نکال باہر کرے۔ لیکن وہ ایسا نہیں کرتا۔۔ اسے تبدیلی چاہیئے جعلی ڈگری والوں کے ساتھ۔
جو لوگ خود غلط کام کرتے ہوں وہ کیسے عمران خان سے مخلص ہوسکتے ہیں اور کیسے اس ملک سے مخلص ہوسکتے ہیں۔۔
یہ کہتے ہوئے عمران خان کو شرم آتی ہے۔۔
جو لوگ کھلے عام بوریوں کا سائز مانگتے ہیں جب ان کو شرم نہیں آتی تو عمران خان کو شرم کیوں آئے۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے یہ دعوٰی کافی حد تک درست ہے، کھرا آدمی ہے، زیادہ سیاست نہیں کرنا جانتا جو محسوس کرتا ہے کہہ دیتا ہے، سیاہ ست دانوں والے رنگ چڑھے ہوتے تو کہتا کہ میرے بندے چھوڑ کر باقی سارے مجرم ہیں;)
 
شمشاد

لائبریرین
نقوی صاحب یہی تو مصیبت ہے کہ ہماری عوام کو ابھی تک کھرے اور کھوٹے کہ پہچان نہیں آئی۔
 
کسی بھی گروہی تعلق سے قطع نظر ۔۔۔۔
ایک برائی دوسری برائی کا جواز نہیں ہوا کرتی اور نہ ایک برا شخص دوسرے کے برا ہونے کا جواز ہوتا ہے۔
سب کی خدمت میں بہت آداب
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کسی بھی گروہی تعلق سے قطع نظر ۔۔۔ ۔
ایک برائی دوسری برائی کا جواز نہیں ہوا کرتی اور نہ ایک برا شخص دوسرے کے برا ہونے کا جواز ہوتا ہے۔
سب کی خدمت میں بہت آداب
یہی تو عمران کا قول ہے جو وہ 15 سال سے قوم کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسمبلی والے ایک دوسرے کی کرپشن کا برابر تذکرہ کر کے ایک دوسرے کو خاموش کر دیتے ہیں ۔ :)آداب
 
یہی تو عمران کا قول ہے جو وہ 15 سال سے قوم کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسمبلی والے ایک دوسرے کی کرپشن کا برابر تذکرہ کر کے ایک دوسرے کو خاموش کر دیتے ہیں ۔ :)آداب
معذرت خواہ ہوں صاحب! خان صاحب کے حوالےسے بھی میرے کچھ تحفظات ہیں۔ آپ خوش رہئے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں صاحب! خان صاحب کے حوالےسے بھی میرے کچھ تحفظات ہیں۔ آپ خوش رہئے!
محترم آسی صاحب ۔۔۔ سیاسی اختلافات میری خوشی کو متاثر نہیں کرتے۔۔خصوصا" آپ کے جیسے دوستوں کے ۔۔ ۔۔ آپ کے تحفظات بے شک ہوں گے اور میرے خود بھی ہیں ۔۔۔لیکن اس معاملے میں عمران اپنے کاؤنٹر پارٹس سے واقعی مختلف ہے۔۔۔۔ آپ بھی خوش خوش رہیئے۔
بصد احترام ۔۔۔۔
ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے ۔;)
 
Top