قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور
اسلام آباد.....قومی اسمبلی نے آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پیش کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پشتونخواہ (میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان بعض جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل اور وزیراعظم کے استعفے کے غیر آئینی مطالبے کو مسترد کرتا ہے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوری عمل آئین کے تحت جاری رہے گا،پارلیمنٹ عوامی مینڈیٹ کی عکاس ہے، آئین اور پارلیمان کے تقدس کو برقرار رکھیں گے۔ قرارداد میں بعض سیاستدانوں کی طرف سے توہین آمیز زبان استعمال کرنےکی بھی مذمت کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=157446
 
Top