ہم بھی طرزِکہن پر اس لیے اڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے پولیس والے "آئینِ نو" کے مفہوم سے ناآشنا معلوم ہوتے ہیں ۔۔۔ اللہ کرے یہ سب کچھ ایسا ہی ہو جیسا کہ آپ فرما رہے ہیں ۔۔۔
میں نے اوپر عرض کیا تھا نا کہ ہماری پولیس کو موجودہ حالات کے مطابق مستقبل قریب میں ایسا کوئی اختیار نہیں ملنے والا۔ یہ پولیس سے بہت اوپر کی چیز ہے، تکنیکی اعتبار سے بھی اور مہارت کے اعتبار سے بھی۔ اگر پولیس میں اس کے لئے علیحدہ محکمہ بنا تو ہو سکتا ہے کہ وہ موٹر وے پولیس جیسا ہو، پنجاب پولیس جیسا نہ ہو؟ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ قانون شاید دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بنایا جا رہا ہے نہ کہ عام چوری چکاری کو روکنے کے لئے۔ اب ایف آئی اے جیسا ادارہ جب اس کی تکنیکی معاونت کرے تو گڑبڑ کے امکانات بہرصورت رہیں گے تو سہی لیکن بہت کم