وہ تو ان پڑھ، غیر تعلیم یافتہ لوگ بھی اس وقت کر رہے ہیں، اس کے لئے ذریعہ تعلیم میں تبدیلی کی کیا ضرورت ہے؟ ایڈٹ: اور اردو کو دفتری زبان قرار دینا کیوں ضروری ہے؟
حکومتانِ ماضی، حکومتِ وقت اور حکومتانِ مستقبل، کسی کا اردو نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہو گا۔ توجہ تو جاہل/ان پڑھ/غیر تعلیم یافتہ بھی دلا سکتے ہیں۔ اہل علم کو چاہیے کہ علم بانٹیں، سینے میں رکھے رکھے قبر میں لے جانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
میں کچھ پر امید نہیں ہوں۔
بدقسمتی سے، مجھے اتفاق ہے۔
متفق۔
عوام میں شعور پیدا کرنے کی نہیں انٹی(ڈب) ڈھیلی کرنے کی عادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
ایڈٹ: پوچھا تو آپ نے آسی صاحب سے تھا، لیکن...
ایک عام آدمی کو چاہیے کہ ہر سال اردو کی دس کتابیں خریدے۔ اگر سال میں پچاس کروڑ اردو کتابیں بھی فروخت ہونا شروع ہو گئیں تو بہت کچھ خود بخود ہو جائے گا۔ پاکستان کی آبادی اٹھارہ کروڑ سے زیادہ ہے، پچاس کروڑ کتابیں بھی بہت کم ہیں۔
محترم ، خاکسار آپ سے متفق ہے ، آپ نے بہت اہم نکات بیان کیے ہیں
ا-عوام میں شعور پیدا کرنے کی نہیں انٹی(ڈب) ڈھیلی کرنے کی عادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
ب- ایک عام آدمی کو چاہیے کہ ہر سال اردو کی دس کتابیں خریدے۔ اگر سال میں پچاس کروڑ اردو کتابیں بھی فروخت ہونا شروع ہو گئیں تو بہت کچھ خود بخود ہو جائے گا۔ پاکستان کی آبادی اٹھارہ کروڑ سے زیادہ ہے، پچاس کروڑ کتابیں بھی بہت کم ہیں
ج-اہل علم کو چاہیے کہ علم بانٹیں، سینے میں رکھے رکھے قبر میں لے جانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رہی یہ بات کہ
وہ تو ان پڑھ، غیر تعلیم یافتہ لوگ بھی اس وقت کر رہے ہیں، اس کے لئے ذریعہ تعلیم میں تبدیلی کی کیا ضرورت ہے؟ ایڈٹ:
اور اردو کو دفتری زبان قرار دینا کیوں ضروری ہے؟
اس بات کا جواب خاکسار کی نظر میں
اگر افراد کے مابین ابلاغ کے لیے اردو زبان مؤثر ہے تو تعلیم کے لیے لازما موثر ہے ، علم کے ایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کے لیے اس کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے
یہ کھلا تضاد نہیں کہ بیالوجی، فزکس، کیمسٹری، میتھ، حتی کہ انگلش کے تصورات کو سمجھانے کے لیے کم از کم گریجوایشن کی سطح تک اساتذہ اردو زبان حتی کہ مادری زبان کا سہارا لیتے ہیں (عینی شاہد ہوں) اور پھر طالب علم اردو میں اسباق کو سمجھ کر اس کا جواب انگلش میں دے گا، بہتر نہیں کہ اردو میں ہی جواب تحریر کیا جائے
میرا خیال ہے الفاظ کا ہیر پھیر ہے، یا انداز بیان کا فرق ہے وگرنہ، اس فورم کا ہر رکن اس بات پر متفق ہے( عملی طور پر) کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کے افراد(مختلف مادری زبانیں) کے مابین ابلاغ کے لیے ،افہام و تفہیم کے لئے ، اردو زبان کا کردار ناگزید ہے۔
دوسری صورت میں ظاہر ہے ہم لوگ کسی انگلش فورم پر آپس میں ہم کلام ہوتے
میرے ناقص علم کے مطابق محکہ پولیس، مال ، بلدیات، ضلعی عدالتیں ( دیگر بھی ہو سکتے ہیں ) کا حالیہ دفتری نظام بھی اردو میں ہے