قوم عاد کی ایک تصویر کیا یہ حقیقت ہے یا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
سعودی عرب کے جنوب مشرقی صحرائی علاقے میں گیس کی تلاش کے دوران پٹرولیم کمپنی آرامکو کی ٹیم کو قدیم دور کی ایک لاش کا ڈھانچہ ملا ہے۔ سعودی علماء کرام کا کہنا ہے کہ یہ لاش قوم عاد کے دور کی ہوسکتی ہے۔ قرآن حکیم میں قوم عاد و قوم ہود کا تذکرہ موجود ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس دور کا انسان اتنا طاقتور تھا کہ وہ صرف ایک ہاتھ سے بڑے بڑے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ ربع الخالی نامی علاقے سے لاش کا ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور عام لوگوں کا داخلہ بند کردیاہے ۔ صرف آرامکو کے ملازمین کو جانے کی اجازت ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ انسانی ڈھانچے کی تصاویر لی گئی ہیں۔
دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

دوست

محفلین
یہ فوٹو شاپ کی کاریگری تو نہیں۔۔۔۔
بہت پہلے ایمان تازہ کرنے کے لیے کسی “ایمان والے“ نے ایسی ہی مہارت کا ثبوت دیا تھا۔اور اہل ایمان اس کو ای میل سے فارورڈ کرکر کے عرصے تک اپنا ایمان تازہ کرتے رہے تھے۔ بعد میں پتا چلا یہ اللہ نہیں اس کے بندوں کی “تخلیق“ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
واجدحسین صاحب اس میں ذرہ برابر بھی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ڈھانچہ ملا تھا۔ یہ سب Adobe Photoshop کا کمال ہے۔

اور یہ جو آپ نے علاقے کا نام لکھا ہے رب الخالی یہ اصل میں ربع الخالی ہے۔ ربع کا مطلب چوتھائی حصہ۔ یہ سعودی عرب کے کل رقبے کا تقریباً چوتھائی حصہ ہے جو بالکل خالی ہے۔ یہاں آبادی کا نام و نشان نہیں، صحرا ہے۔ اس علاقے میں دس دس سال بارش نہیں ہوتی۔
 

ابوشامل

محفلین
واجد صاحب کسی بھی خبر کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنے سے قبل اس پر غور کر لیا کریں، کیونکہ مومن کو کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے قبل اس کی تحقیق کرنے کا حکم ہے اور اڑی اڑائی بات کو آگے پھیلانا مومن کا شیوہ نہیں۔ امید ہے آپ اس برادرانہ نصیحت کا برا نہیں مانیں گے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک سب دوستوں کا اس لیے تو میں نے یہاں پر چسپاں کیا ہے کہ اس کی حقیقت کا پتہ چلے کیونکہ یہاں پر ہمارے بہت سے دوست سعودی عرب میں مقیم ہے
ٹیکسٹ کو میں نے یہاں سے لیا ہے
لنک یہاں پر ہے

اور گرافک کو میں نے اس فورم سے لیا ہے
یہاں پر بھی چیک کرلیں
میں سب دوستوں کا مشکور ہوں
دراصل بات یہ آج جب میں نے جمعہ کی نماز پڑھ لی تو امام صاحب جو کہ میرے اچھے دوست بھی ہے اس نے مجھ سے کہا کہ یار یہ اسلام اخبار الگ ہے اور الاسلام الگ ؟ تو میں نے کہا کہ اسلام تو ضرب مؤمن کی ہے لیکن الاسلام کا مجھے پتہ نہیں تو اس نے مجھے تصویر نہیں دیکھائی لیکن کہا کہ قوم عاد کا ایک ڈھانچہ ملا ہے جو کہ رنگین صضحے پر پرنٹ ہے جب اپنے افس میں آیا تو سرچ کیا اور یہ رزلٹ ملا پھر میں نے اس کو پرنٹ کرکے بھی دی
لیکن جب عشاء کی نماز کے بعد گھر میں فورم پر آیا تو حقیقت کچھ اور ہیں میں سب دوستوں کا بہت مشکورہوں اور خاص کر استاد محترم۔۔۔۔۔۔۔
 
Top