قیمتی موتی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان بھی کیا چیز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
دولت کمانے کے لیئے اپنی صحت کھوتا ہے اور پھر صحت کو واپس پانے کے لیئے اپنی دولت کھوتا ہے۔۔۔۔!
مستقبل کو سوچ کر اپنا حال ضائع کرتا ہے پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کرکے روتا ہے۔۔۔۔۔۔۔!
جیتا ایسے ہے جیسے کبھی مرنا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
اور مر ایسے جاتا ہے جیسے کبھی جیا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔!

شیخ سعدی رحمہ اللہ
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
حقیقی تقویٰ یہ ہے کہ جو کچھ تیرے دل کے اندر ہے اگر تو اس کو ایک کھلے طباق میں رکھ کر بازار کا گشت لگائے
تو اس میں سے ایک چیز بھی ایسی نہ ہو جس کو آشکار کرنے میں تجھے شرم محسوس ہو۔
حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش رحمہ اللہ
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
چاند کے مہینے
علامہ محمد مغربی نے لکھا ہے کہ قمری کیلنڈر میں چار مہینے تک
مسلسل تیس کا چاند ہوسکتا ہے ۔مگر اس کے بعد نہیں‘اور انتیس کا
چاند مسلسل تین ماہ تک ہوسکتا ہے اس کے بعد نہیں ۔
(الیواقیت العصریہ ص149)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
امام کسائی رحمہ اللہ علم نحو اور قراءت قرآن کے مشہور عالم ہیں‘دونوں علوم میں ان کا مرتبہ
تعارف محتاج نہیں‘وہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نماز میں ہارون رشید کی امامت کی،
تلاوت کرتے ہوئے مجھے اپنی قراءت خود پسند آنے لگی‘ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ پڑھتے
پڑھتے مجھ سے ایسی غلطی ہوئی جو کبھی کسی بچے سے بھی نہ ہوئی ہوگی میں لعلھم یرجعون پڑھنا
چاہ رہا تھا مگر منہ سے نکل گیا : لعلھم یرجعین“
لیکن بخدا! ہارون رشید کو بھی یہ کہنے کی جراءت نہیں ہوئی کہ تم نے غلط پڑھا ہے بلکہ
سلام پھیرنے کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا یہ کونسی لغت ہے؟
میں نے کہا یا امیر! کبھی سبک رفتار گھوڑا بھی ٹھوکر کھاجاتا ہے“ ہارون رشید نے کہا
یہ بات ہے تو ٹھیک ہے۔
(الذہبی:معرفتہ القراء الکبار علی الطبقات والاعصار ص 103
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے بری خواہش ہر انسان کو خوش کرنے اور اسے متاثر کرنے کی خواہش ہے۔۔اس کی سزا یہ ہے کہ انسان نہ خوش ہوں گے نہ متاثر۔
واصف علی واصف
 
Top