سارہ خان
محفلین
قیمہ بھری ہری مرچیں
قیمہ۔ آدھا کلو
بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد
کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
پیاز۔ تین چھٹانک
لہسن۔ بارہ جوے
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
نمک۔ حسب ذائقہ
مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔