ہا ہا ہا۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جو بندہ تصویر کی شدت سے مخالفت کر رہا ہے اور اسے حرام کہ رہا ہے، خود اس نے اپنی خوبصورت سی تصویر فرنٹ پہ لگائی ہوئی ہے۔۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بھائی کسی کا کوئی خلاف شریعت کام کرنے سے اس چیز کی حلت ثابت نہیں ہوتی۔
چرسی بندہ خود تو چرس پیتا ہے،لیکن کبھی نہیں چایے گا کہ اسکی اولاد میں سے بھی کوئی چرس پیے۔
انیس الرحمن بھائی نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر بنانا حکومت کا کام ہے،اور حکومت دیگر غیر شرعی کاموں کے مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں بھی غیر شرعی کام کی مرتکب ہے،لیکن چونکہ اس سے بچنا محال ہے،اسلئے روپے پیسے لوگ اپنے پاس رکھتے ہیں۔
اسی طرح شناختی کارڈ وغیرہ بھی ہیں کہ حکومت کی طرف سے اس کی پابندی کرنے پر لوگ شناختی کارڈ کیلئے تصویر نکلوا سکتے ہیں ،با امر مجبوری۔
لیکن ان کاموں سے اسکی حلت ثابت نہیں ہوتی۔
ہاں ضرورت شدید کے وقت بہت سے حرام کام بھی اس موقع کے مناسبت سے حلال ہوجاتے ہیں۔لیکن اس سے اس چیز کی کُلی حرمت زائل نہیں ہوتی۔