سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
سال نو کے آغاز کے موقع پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آپ سب کو نئے سال کی مبارک باد ۔ اللہ تعالی سے امید اور دعا ہے کہ یہ سال نہ صرف ہمارے لیے بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے فلاح و ترقی کا سال ثابت ہو ۔ آمین ۔
اس موقع پر چند ایک چیزیں لائبریری کے حوالے سے ذکر کرنا ہیں ۔ اس سال لائبریری کیلنڈر تشکیل دیا ہے اور دیگر کاموں کے ساتھ ایک اہم کام یہ بھی ہو گا کہ باقاعدہ طور پر کتب کو قارئین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا ۔ اردو لائبریری کو اس ماہ کے آخر میں چار سال مکمل ہو جائیں گے ۔ اس ماہ کے آخر میں اسی مناسبت سے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں کتب پیش کرنے کے علاوہ دیگر چیزیں بھی شامل ہوں گی ۔
اردو لائبریری کے پہلے سال میں میں نے زکریا بھائی سے مشورہ لیا تھا کہ اردو لائبریری کے پہلے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں اور زکریا بھائی کا جواب تھا کہ پچیس کتب ایک اچھی تعداد ہو گی ۔ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے پاس لائبریری سیٹ اپ موجود نہیں تھا اور نہ ہی ریسورسز موجود تھیں اور نہ ہی افرادی قوت۔ اس وقت جو ایک واحد چیز ہمارے پاس موجود تھی وہ ایک جذبہ تھا اب جبکہ چار سال مکمل ہونے کو ہیں تو اس موقع پر اس جذبہ کے علاوہ ہمارے پاس کیا کچھ موجود ہے اور اردو لائبریری کے ذیل میں کون سے اہداف اور کوششیں بار آور ثابت ہوئیں اور اس وقت ہمارے پاس کتنی کتب موجود ہیں یہ ایک اہم سوال ہے ۔ یہ اعداد و شمار پیش کرنے سے پہلے یہاں ایک سوال ہے آپ سب اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں قطع نظر اس کے کہ آپ لائبریری رکن ہیں یا نہیں ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اردو لائبریری کے :
آپ کو ہر سال کے لیے جو بھی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ تعداد مناسب لگے آپ وہ تعداد بتاسکتے ہیں تاکہ اصل اعداد و شمار پیش کرنے سے قبل اندازہ ہو سکے کہ اصل اعداد و شمار قارئین کی ڈیمانڈ سے کس حد تک مطابقت رکھتے ہیں ۔
اگر اراکین دلچسپی رکھتے ہوں تو اس سوال کا جواب بھی دے سکتے ہیں کہ :
شکریہ

- پہلے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟
- دوسرے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟
- تیسرے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں تھیں ؟
- اور اب چوتھے سال کے اختتام پر ہمارے پاس کتنی مکمل کتب ہونا چاہییں ؟
آپ کو ہر سال کے لیے جو بھی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ تعداد مناسب لگے آپ وہ تعداد بتاسکتے ہیں تاکہ اصل اعداد و شمار پیش کرنے سے قبل اندازہ ہو سکے کہ اصل اعداد و شمار قارئین کی ڈیمانڈ سے کس حد تک مطابقت رکھتے ہیں ۔
اگر اراکین دلچسپی رکھتے ہوں تو اس سوال کا جواب بھی دے سکتے ہیں کہ :
- اردو لائبریری کے پانچویں سال کے اختتام پر یہ تعداد کتنی ہونی چاہیے ؟
شکریہ