سیدہ شگفتہ
لائبریرین
لائبریری اراکین
دستیابی عدم دستیابی
ایک مشکل عام طور پر پیش آتی رہی ہے کہ لائبریری اراکین کی کسی عنوان پر آغاز سے پہلے یا دوران تکمیل کسی سبب سے عدم دستیابی کی صورت پیش آ جانے سے کام کی تکمیل تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے یا وہ عنوان ادھورا رہ جاتا ہے اور تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا ، کچھ اراکین اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بر وقت منتظمین کو مطلع کر دیتے ہیں جبکہ بعض اراکین کی توجہ اس جانب نہیں ہو پاتی ۔ یہ دھاگہ اسی سلسلے میں آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اراکین اپنی دستیابی یا عدم دستیابی سے بر وقت یہاں مطلع کر سکیں ۔
- اگر آپ لائبریری رکن ہیں اور کسی عنوان پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آپ اپنی دستیابی کی اطلاع یہاں دے دیں ایسی صورت میں آپ کسی نئے یا جاری عنوان پر ٹیم میں شامل ہو سکیں گے/ گی ۔
- اگر آپ لائبریری رکن ہیں اور کسی عنوان پر کام کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں تاہم کسی سبب سے آپ کچھ وقت کے لیے آنلائن نہ آ سکیں یا جزوی طور پر رخصت لینا چاہیں تو اس دورانیہ (جس میں آپ موجود نہیں ہوں گے/ گی) کی بابت آپ یہاں مطلع کر دیں ۔
- اگر آپ خود مطلع نہ کر سکیں تو کسی بھی رکن محفل جن سے آپ رابطہ میں ہوں ان کے ذریعے یہاں اطلاع کر دیں ۔
شکریہ