لائبریری اراکین سے شناسائی

الف عین

لائبریرین
مغل۔۔۔ کس نے روک دیا تھا کام کرنے سے۔۔۔۔ ذرا تفصیل سے آگاہ کرو۔۔ چاہے ذ پ پر۔۔
وارث، مسدس حالی تو نیٹ پر موجود ہے۔ گوگل کر لو، مجھے بھی ڈھونڈھنا پڑے گی۔۔
اور یہ فارسی کلام کے انتخاب کیا مکمل ہو گیئے۔۔ زیر تکمیل نہیں لکھا ہے نا۔۔۔ کیا کاپی کر کے ای بک بنا دوں۔ اور واردات (پریم چند)؟؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب، جن دنوں 2007ء میں نے اس کو برقیانا شروع کیا تھا اس وقت یہ نیٹ پر نہیں تھی، ابھی گوگل کرنے پر القلم پر ملی ہے! جو کہ پچھلے سال اگست میں پوسٹ ہوئی ہے۔ لیکن میری محنت بھی اکارت نہیں گئی، القلم پر جو مسدس ہے اس میں دیباچے اور مولانا کا خودنوشت خاکہ شامل نہیں ہے، اور میں نے یہ ابھی پوسٹ کیے ہی تھے کہ 2007ء میں کام روک دینا پڑا!

اسے کسی فہد اعجاز صاحب نے پوسٹ کیا ہے، اگر آپ ان سے یا القلم سے رابطہ کریں اور میرے ٹائپ کردہ نثری حصے بھی شامل کر لیں تو ایک مکمل ای بک تیار ہو سکتی ہے۔

فارسی کلام کو میں نے وکی لائبریری پر بھی پوسٹ کر رکھا ہے، بس اب بشرطِ فرصت ہی ان کو دیکھوں گا!

واردات کے تیرہ میں سے نو افسانے مکمل ہو چکے ہیں، باقی انشاءاللہ کر رہا ہوں :)
 
صرف علی

محفلین
o نام:علی

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:یاد نہیں

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
ڈاکٹر مرتضٰی مطھری کی کتاب
o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
اسلامک سکشن میں
o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست: 5 سے 6 کتابیں ہیں ڈاکٹر مرتضٰی مطھری کی اور قرآن مجید کا ترجمہ جو مولانا زشیخ محسن علی نجفی صاحب کا تھا ۔
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟ اسلامک سکشن ، اقبالیات ، سیرت رسول اللہ (ص) ، قرآن مجید

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟اسلامک سکشن

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟ علامہ اقبال لائبریری

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟ 2 سے 1 گھنٹہ

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
میں نے جو کتابیں اور قرآن مجید کا اردو ترجمہ پوسٹ کیا تھا اگر ہوسکے تو اس کو وکی لائبریری کی سائیٹ پر اپلوٹ کردیں جب آپ پمارے پوسٹ کئے ہوئے کام کو اپ لوڈ کرنے میں اتنا وقت صرف کرے گئے تو کام کرنے میں مزا نہیں آئے گا ۔

والسلام
صرف علی
 
فرخ منظور

لائبریرین

o نام:
فرّخ منظور

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
2007 شاید اکتوبر

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
خود ہی اپنا نام پیش کیا۔ لائبریری میں پوسٹ کرنا چاہ رہا تھا نہیں ہوئی۔ پھر شاید کسی نے مشورہ بھی دیا تھا ٹھیک سے یاد نہیں۔ بہرحال وارث صاحب یا سارہ خان نے ہی مشورہ دیا ہوگا۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
شاید ن م راشد کے کلام سے انتخاب

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
ن۔ م راشد، انتخاب و تعارف

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
سارا کام انفرادی ہی کیا ہے۔ اور فہرست مرتب کرنا مجھ جیسے سست آدمی کے لئے کافی مشکل کام ہے۔ کوئی کرلے مجھ سے تو یہ بارِ مصیبت نہیں اٹھایا جاتا۔

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
سارا کام انفرادی ہی ہے۔

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
شاعری

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
میں جب جماعت چہارم میں تھا تو ایک کمیٹی ڈالی تھی۔ وہ کمیٹی کوئی مبلغ ایک سو ساٹھ روپے کی تھی۔ جب وہ کمیٹی نکلی تو ابا جان نے میرا شوق دیکھتے ہوئے۔ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور کا تاحیات ممبر بنا ڈالا۔ پھر کیا تھا اکثر سکول سے فرار ہو کر لائبریری پہنچ جاتا اور ہر طرح کی کتابیں پڑھتا۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
وارث صاحب کا اور کس کا :)

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :
سکیننگ کرنا ایک خاصا عجیب کام ہے۔ اردو کتابوں کی سکیننگ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ اسے گرے سکیل میں رکھ کر سکین کریں تو نتائج زیادہ بہتر آتے ہیں۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔
o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
حقیقی زندگی میں جماعت چہارم میں پنجاب پبلک لائبریری کی تاحیات رکنیت حاصل کی۔

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
اب تو بہت ہی کم لائبریری جاتا ہوں۔ تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگا کے۔ اب صرف پنجاب پبلک لائبریری کی رکنیت ہے کیونکہ جب تک مروں گا نہیں تب تک اس لائبریری کا رکن رہوں گا۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
قائداعظم لائبریری، باغِ جناح، لاہور

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
اردو ادب

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
بس یہی کہ جلد از جلد پراجیکٹ گٹن برگ کے مقابل آیا جائے۔
 
جیہ

لائبریرین
لائبریری اراکین سے شناسائی
________________________________________
السلام علیکم
یہ سلسلہ ہے لائبریری اراکین سے بہتر شناسائی حاصل کرنے کا۔
یہاں چند سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب آپ کو دینا ہے۔

جیہ ۔ (جویریہ مسعود)

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

غالباً 10 مئی 2006

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

نبیل بھائی نے زبردستی لائبریری ممبر بنایا تھا

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

شاید دیوان غالب والے پر پہلی پوسٹ کی تھی

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

دیوان غالب
o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
2006 اور 2007 میں زیادہ کام کیا
2008 میں
علامہ دہشتناک، ، سنت کی آئینی حیثیت

(
ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

دیوان غالب، گوشۂ اطفال

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

غالبیات

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

یاد نہیں۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

بابا جانی (الف عین) کا

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :

ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ دونوں کے لئے مطالعے کا ہونا ضروری ہے ۔ ضروری نہیں کہ جس سکین شدہ متن کو ہم ٹائپ یا پروف کرتے ہیں اس میں غلطی ہی نہ ہو۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
نہیں

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
نہیں

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

اپنی ذاتی لائبریری

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

سبھی۔ "علم مومن کی گمشدہ میراث ہے جہاں سے ملے حاصل کرو"

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:

میری کیا بساط ہے مگر یہ کہنا چاہوں گی کہ جو کام مکمل ہے اس کو وکی پر جلد از جلد منتقل کیا جائے۔

آپ سب کا بہت شکریہ!

آپ کا بھی شکریہ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

o نام:

جاویداقبال

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

یادنہیں کہ کب شمولیت اختیارکی تھی

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
میرےخیال میں محب علوی اورقیصرانی بھیاکےکہنےپر
o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

کچھ۔ کچھ یادہےکہ ایلی پورکاعلی میں پوسٹ کی تھی

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

ایلی پورکاعلی

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)

یہ مشکل کام ہے۔

(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

ایلی پورکاعلی،قول فیصل،اورکچھ یادنہیں ہیں اس وقت کہ کہاں کہاں کام کیاہے

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

صحیح بخاری جلددوئم

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

اسلام

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

کوئی نہیں

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

سب کاکام بہترین ہے۔ اللہ اپنےآپ کوہی یہ ہمت دےکہ لوگ خواہش کریں کہ وہ ہماراکام اپنےکھاتےمیں ڈال لیں۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :
لائبریری میں الحمداللہ کام بھی ہواہےلیکن ابھی تک اسکوصحیح طریقے سےپیش نہیں کیاجاسکاہےگذارش یہ ہے کہ تمام کام کوایک ترتیب سےپیش کیاجاسکےتاکہ لوگ اس کام سےمستفیض ہوسکیں۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

سکول میں تیسری جماعت سے

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟

سعودیہ میں اتناٹائم کہاکیونکہ ڈیوٹی دوٹائم ہوتی ہےہاں کبھی کبھی جمعہ کےدن مسجدنبوی کی لائبریری میں چلاجاتاہوں

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

مسجدنبوی اورملک فھدکی لائبریری میں

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

اسلام کےعنوانات

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
لائبریری ایک بہت اہم پراجیکٹ ہےکیونکہ قوم کےافرادپڑھےلکھےہوں گےتوقوم ترقی کرےگی لیکن آجکل ہم ساراسارا چیٹنگ کرتےہیں لیکن کوئی کتاب یاای لائبریری کوپڑھنےکی زحمت گوارانہیں کرتے۔

والسلام
 
موجو

لائبریرین
انیس

o نام:
محمد انیس الرحمن
o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
یاد نہیں
o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
خود
o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
سورۃ الناس (تفہیم القرآن(
o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
تفہیم القرآن
o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
تفہیم القرآن جلد ششم
مغرب اور اسلام میں کشمکش فیصلہ کن مسئلہ نبوت محمدی
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
مغرب اور اسلام میں کشمکش فیصلہ کن مسئلہ نبوت محمدی
o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
اسلامی حوالے سے تمام موضوعات، ویب ڈیویلپمنٹ، مزاح
o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :[/COLOR]

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
سکول، اور میونسپلٹی کی لائبریری
o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
جی ہاں، دفتر کی لائبریری اور دوستوں‌کی ذاتی لائبریریوں سےبھی فائدہ اٹھاتا ہوں
o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، اور جہاں‌بھی پسندیدہ کتابیں ہوں وہاں جاوں گا ان شاء اللہ
o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
جہاں سکون ہو
o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)

میری قوم تو کتابیں پڑھنے میں مصرف میں اس کو تنگ نہیں کرنا چاہتا
 
بلال

محفلین
o نام:
محمد بلال
o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
صحیح تاریخ تو یاد نہیں لیکن 2008 کے شروع میں یا پھر 2007 کے آخر میں
o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
بس لائبریری کے لئے کچھ کرنے کا شوق ہوا تو مختلف لوگوں سے اس بارے میں پوچھا۔ سارہ خان اور ماوراء نے اس بارے میں کافی مدد کی۔
o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
عمران سیریز (لڑکیوں کا جزیرہ)
o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
عمران سیریز
سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
انفرادی کوئی کام نہیں کیا۔
o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
ساری لائبریری ہی پسندیدہ ہے۔
o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
شروع میں سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ لائبریری کہاں ہے اور محفل پر کس چیز کا نام لائبریری رکھا ہوا ہے
o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
موقع ملے تو خود سے کام کرنا چاہوں گا۔
o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ):
سب لائبریری ممبرز مجھ سے بہتر ہیں۔ کسی کے پاس میرے لئے کوئی ٹپ ہو تو بتائیے گا۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
انٹرمیڈیٹ میں گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجوایٹ کالج گجرات کی لائبریری کی رکنیت حاصل کی تھی۔
o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
اب کسی بھی لائبریری کی رکنیت نہیں۔
o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
جہاں بھی علم مل سکے۔ چاہے کوئی بھی لائبریری ہو۔
o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
کوئی ایک نہیں۔
o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
الفاظ کی دھار تیز ہے تلوار سے، اس لئے الفاظ کا صحیح استعمال کرو اور زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرو۔
 
Top