لائبریری اپڈیٹ ٹیم عائشہ عزیز کے ساتھ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہممم ہماری طرف سے بھی عائشہ بہنا کو بہت بہت مبارک ہو اس کا مطلب ہے اب بڑے بھائی چھوٹی بہن کی لیڈری میں کام کریں گے:grin: ہم تو با آدب ہیں :notworthy:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہممم ہماری طرف سے بھی عائشہ بہنا کو بہت بہت مبارک ہو اس کا مطلب ہے اب بڑے بھائی چھوٹی بہن کی لیڈری میں کام کریں گے:grin: ہم تو با آدب ہیں :notworthy:
تھینک یو بھیا:)
اففف ۔۔نہیں تو بھیا میں کوئی نہیں لیڈر ہوں وہ تو شگفتہ اپیا اور مقدس اپیا ہیں میں تو سارے کام ان سے پوچھ کر کرتی ہوں۔
 
مقدس

لائبریرین
توبہ توبہ لڑکی
میرے میں لیڈر والی کوئی خوبی نہیں
لیڈر تو بس ہماری عائشہ ہے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
توبہ توبہ لڑکی
میرے میں لیڈر والی کوئی خوبی نہیں
لیڈر تو بس ہماری عائشہ ہے :)
جی وہ تو میں نے شگفتہ اپیا کو بھی بولا تھا کہ میں بس نام کی لیڈر ہوں جیسے ہمارے حکمران ہوتے ہیں ناں ورنہ اصل لیڈر تو اپیا لوگ ہیں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
ٹائپنگ کے لیئے مواد کب ملے گا ۔ ؟
وعلیکم السلام
بھیا آثار الصنادید کے کچھ پیجز نہیں ہو پائے شاید وہ اراکین ابھی مصروف ہیں۔ آپ وہ پیجز ٹائپ کردیں پھر میں اور پوسٹ کردوں گی۔ یہاں اپڈیٹ کی گئی ہے آپ دیکھ لیجئے جو پیجز نہیں ہوئے ان کے ربط بھی ساتھ دئیے گئے ہیں۔
 
میری طرف سے بھی دلی مبارک باد وصول کیجیے عائشہ بہن۔ معلوم ہوتا ہے یہ کوئی بھاری ذمہ داری ہے جو آپ کو سونپی گئی ہے۔ اللہ آپ کو اسے بخوبی سر انجام دینے کی ہمت عطا فرمائے۔
لائبریری پراجیکٹ کا مقصد کیا سے اور اس کے متعلق مزید تفصیل کہاں پر ملے گی؟ اردو زبان سے لگاؤ ہی ہمیں اس محفل کی طرف کھینچ لایا ہے، اس لئے اس کی ترقی و ترویج کی خاطر اپنا حصہ ڈالنا فرض سمجھتے ہیں۔ کوئی ذمہ داری ہمیں بھی سونپنا چاہیں تو بلا تکلف ہو کر سونپ دیں۔
 
یکم جولائی کو اردو محفل کی سالگرہ ہے۔ ہم لوگ اس موقع کے لئے لائبریری کو نئے سرے سے تیار کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ جولائی میں آپ کو اردو ویب لائبریری پروجیکٹ کے متعلق کافی معلومات حاصل ہو جائے گی۔ مختصراً یوں جان لیں کہ پانچ برس سے کچھ زائد عرصہ ہوا جب اردو ویب پر پروجیکٹ گٹن برگ سے متاثر ہو کر ایک عدد اردو ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ احباب اپنی رضاکارانہ خدمات کے تحت اس کے لئے کام کرنے لگے۔ کئی دفعہ انتظامی، تکنیکی و افرادی قوت کے مسائل کا سامنا بھی رہا۔ کئی دفعہ ایسا محسوس ہوا کہ کچھ قابل ذکر پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی۔ لہٰذا پچھلے سالوں کے تجربات اور محنت کو سمیٹ کر اب نئے سرے سے ان کاموں کو عوام کے لئے پیش کرنے کا ارادہ ہے اور اس پر لائبریری ٹیم کے کئی احباب کام کر رہے ہیں۔ فی الحال لائبریری کی سائٹ پر کوئی قابل ذکر مواد آپ کو نظر نہیں آئے گا اس لئے ہم آپ کو وہاں بھیجنا نہیں چاہتے۔ :) :) :)

آپ کی خدمات سے بھی یقیناً استفادہ کیا جائے گا۔ اور لائبریری انتظامیہ آپ سے بات کر کے اس بات کا بہتر فیصلہ کر سکے گی کہ آپ کن کن محاذوں پر کس کس انداز سے تعاون فرما سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
فی الحال لائبریری کی سائٹ پر کوئی قابل ذکر مواد آپ کو نظر نہیں آئے گا اس لئے ہم آپ کو وہاں بھیجنا نہیں چاہتے۔ :) :) :)
آپ کی خدمات سے بھی یقیناً استفادہ کیا جائے گا۔ اور لائبریری انتظامیہ آپ سے بات کر کے اس بات کا بہتر فیصلہ کر سکے گی کہ آپ کن کن محاذوں پر کس کس انداز سے تعاون فرما سکتے ہیں۔ :) :) :)
اس سرگرمی کی تاریخ سے مجھے روشناس کرانے کا بہت شکریہ۔ دراصل ہماری اس گزارش کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم مواد ترتیب دینے میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں خوشی ہو گی اگر ہمیں اس قابل سمجھا جائے۔ :)
 
ان دنوں کتابوں کی ٹائپنگ کا کام قدرے روک کر رکھا گیا ہے کیوں کہ مین پاور کو ڈائریکٹ کرنے کے مناسب افرادی قوت دستیاب نہیں ہے۔ نیز یہ کہ ان دنوں ترجیحی بنیاد پر پروف ریڈنگ کا کام کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ اس محاذ پر زور آزمائی کر سکتے ہیں تو لائبریری انتظامیہ کو آپ سے رابطہ و گفت و شنید کرنے کی ضرورت ہے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
اس سرگرمی کی تاریخ سے مجھے روشناس کرانے کا بہت شکریہ۔ دراصل ہماری اس گزارش کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم مواد ترتیب دینے میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں خوشی ہو گی اگر ہمیں اس قابل سمجھا جائے۔ :)

السلام علیکم بھیا

آپ لائبریری کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، اس کے لیے بہت شکریہ۔

جیسا کہ سعود بھیا نے کہا ہے کہ ہم اس وقت لائبریری کو عوام کے سامنے لانے کے لیے کام کرنے میں مصروف ہیں۔ اس لیے یہاں لائبریری سیکشن میں آپ کو وہ گہما گہمی نظر نہیں آئے گی جو کچھ ہفتے قبل تھی، جس میں کوئی ٹائپنگ میں مصروف ہے تو کوئی اپ ڈیٹس کرنے میں۔

ان دنوں ہمیں جو کام ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہے وہ ہے پروف ریڈنگ، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ لائبریری کے اس کام میں مدد کر سکتے ہیں تو ضرور ہمیں آگاہ کیجئے گا۔
 
السلام علیکم

اردو لائبریری پراجیکٹ میں لائبریری اراکین کی ذیلی ٹیموں کی تشکیل میں ایک پیش رفت "لائبریری اپڈیٹ ٹیم" کے عنوان سے ہوئی ہے ۔ لائبریری میں فی الوقت کسی عنوان کی تکمیل کے مراحل میویلی انجام دئیے جاتے ہیں اسی ذیل میں اپڈیٹس بھی مینویلی اکٹھا کی جاتی ہیں ۔ اس لحاظ سے لائبریری اپڈیٹ ٹیم نے ایک اہم ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔ قبلا لائبریری میں ذیلی ٹیمیں کی تشکیل سے ہٹ کر اس بار ٹیم کی تشکیل قدرے مختلف انداز میں کی گئی ہے ۔ اراکین کو پہلے دعوت دی گئی کہ وہ دلچسپی رکھنے کی صورت میں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں اس کے بعد سامنے آنے والے ناموں کو چند ٹاسکس دئیے گئے اور یوں لائبریری میں پہلی اپڈیٹ ٹیم کی تشکیل ہوئی ۔ اپڈیٹ ٹیم کی فعالیت گزشتہ چند ماہ سے لائبریری میں جاری ہے ۔ یہ ٹیم آئندہ کئی اہم اہداف مکمل کرے گی ۔

لائبریری اپڈیٹ ٹیم چند اراکین پر مشتمل ہے اور ان میں سے ایک رکن کے ذمہ اپڈیٹ ٹیم کی قیادت ہو گی ۔ فی الوقت اپڈیٹ ٹیم کو ہماری عزیز ساتھی عائشہ عزیز لیڈ کریں گی ۔ عائشہ آپ کو اس ذمہ داری کے ساتھ خوش آمدید !
ناچیز اپنی تصنیف --تالیف کردہ ، ، کتابوں کی ورڈ فائل لائبریری کو ارسال کرنا چاہتا ہے ، براے کرم میل آے ڈی سے نوازیں ۔مکالمے کے صفحہ پر منتظر ہوں ۔
 
ناچیز اپنی تصنیف --تالیف کردہ ، ، کتابوں کی ورڈ فائل لائبریری کو ارسال کرنا چاہتا ہے ، براے کرم میل آے ڈی سے نوازیں ۔مکالمے کے صفحہ پر منتظر ہوں ۔
غالباً ہم نے آپ کو اپنا ای میل پتہ ذاتی مکالمے میں فراہم کر دیا تھا۔ :)
 
Top