لائبریری اپڈیٹ ٹیم عائشہ عزیز کے ساتھ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اردو لائبریری پراجیکٹ میں لائبریری اراکین کی ذیلی ٹیموں کی تشکیل میں ایک پیش رفت "لائبریری اپڈیٹ ٹیم" کے عنوان سے ہوئی ہے ۔ لائبریری میں فی الوقت کسی عنوان کی تکمیل کے مراحل میویلی انجام دئیے جاتے ہیں اسی ذیل میں اپڈیٹس بھی مینویلی اکٹھا کی جاتی ہیں ۔ اس لحاظ سے لائبریری اپڈیٹ ٹیم نے ایک اہم ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔ قبلا لائبریری میں ذیلی ٹیمیں کی تشکیل سے ہٹ کر اس بار ٹیم کی تشکیل قدرے مختلف انداز میں کی گئی ہے ۔ اراکین کو پہلے دعوت دی گئی کہ وہ دلچسپی رکھنے کی صورت میں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں اس کے بعد سامنے آنے والے ناموں کو چند ٹاسکس دئیے گئے اور یوں لائبریری میں پہلی اپڈیٹ ٹیم کی تشکیل ہوئی ۔ اپڈیٹ ٹیم کی فعالیت گزشتہ چند ماہ سے لائبریری میں جاری ہے ۔ یہ ٹیم آئندہ کئی اہم اہداف مکمل کرے گی ۔

لائبریری اپڈیٹ ٹیم چند اراکین پر مشتمل ہے اور ان میں سے ایک رکن کے ذمہ اپڈیٹ ٹیم کی قیادت ہو گی ۔ فی الوقت اپڈیٹ ٹیم کو ہماری عزیز ساتھی عائشہ عزیز لیڈ کریں گی ۔ عائشہ آپ کو اس ذمہ داری کے ساتھ خوش آمدید !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام

تھینک یو شگفتہ اپیا میں بس ہفتے تک فارغ ہورہی ہوں پھر میں نے لائبریری کا ڈھیر سارا کام کرنا ہے۔ بس!
اور ناں لیڈر بنادیا ناں پھر سے اپیا۔۔۔:noxxx: مجھے ڈر تو نہیں لگ رہا
خیر ہے آپ کے گائیڈنس میں ہر کام کرلوں گی :)
تھینک یو محب بھیا اور عثمان بھیا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عائشہ عزیز کو مبارک ! :)

اور آپ ایک اپ ڈیٹ مزید کیجیے اور اس مراسلے کا فونٹ نستعلیق کردیجیے۔

السلام علیکم

مجھے یہاں اپنا پیغام نستعلیق میں دکھائی دے رہا ہے اور باقی سب کے پیغامات بھی نستعلیق میں ۔ کیا آپ کے سسٹم میں دوسرا فونٹ دکھائی دے رہا ہے ، کونسا ؟ کیا اس کا اسکرین شاٹ لگا سکتے ہیں ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام

تھینک یو شگفتہ اپیا میں بس ہفتے تک فارغ ہورہی ہوں پھر میں نے لائبریری کا ڈھیر سارا کام کرنا ہے۔ بس!
اور ناں لیڈر بنادیا ناں پھر سے اپیا۔۔۔ :noxxx: مجھے ڈر تو نہیں لگ رہا
خیر ہے آپ کے گائیڈنس میں ہر کام کرلوں گی :)
تھینک یو محب بھیا اور عثمان بھیا :)

ضرور عائشہ
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم

مجھے یہاں اپنا پیغام نستعلیق میں دکھائی دے رہا ہے اور باقی سب کے پیغامات بھی نستعلیق میں ۔ کیا آپ کے سسٹم میں دوسرا فونٹ دکھائی دے رہا ہے ، کونسا ؟ کیا اس کا اسکرین شاٹ لگا سکتے ہیں ؟
اب ٹھیک دیکھائی دے رہا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ،

لیکن میرے علم میں اضافہ نہیں ہوا اور اب مجھے کوفت ہو رہی ہے ۔ سعود بھائی کیا ہوا تھا بتائیں پلیز
 
السلام علیکم ،

لیکن میرے علم میں اضافہ نہیں ہوا اور اب مجھے کوفت ہو رہی ہے ۔ سعود بھائی کیا ہوا تھا بتائیں پلیز
وعلیکم السلام،

بٹیا رانی کوئی خاص بات نہیں۔ آپ نے شاید دانستہ کوئی نسح فونٹ منتخب کر رکھا تھا یا پھر کسی ورڈ پروسیسنگ پروگرام سے نسخ فونٹ میں مواڈ ٹائپ کر کے لائی تھیں جس کے باعث متن نستعلیق میں نظر نہیں آ رہا تھا۔ ہم لوگ نستعلیق کے اتنے خوگر ہو چلے ہیں کہ کچھ اور ہو تو آنکھوں میں چبھتا ہے۔ لہٰذا ہم نے آپ کا مراسلہ مدون کر دیا۔ اس لے لئے ہمیں آپ کا پیغام تدوین کے موڈ میں منتخب کر کے ایڈیٹر کے ٹول بار میں دائیں جانب اوپری گوشے میں فارمیٹنگ کلئیر کرنے والے بٹن کا استعمال کرنا پڑا تھا۔ :)
 
میں نے تو کافی عرصہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عائشہ کو کوئی بڑا کام حوالے کریں۔۔۔۔کیونکہ نوجوان ہے ہونہار ہے اور سب سے بڑھ کر باادب ہے اور محنتی تو ہے ہی۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
عائشہ مبارک ہو اللہ تعالیٰ آپ کو ذمہ داریوں اچھے طریقے سے نبھانے کی توفیق دے آمین
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
قابل احترام ایڈمنز کرام اردو لائیبریری
آپ سب کو دلی مبارک باد
اک نظر ادھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی کھڑا ہوں راہ میں ۔۔ اردو کی خدمت کا جھنڈا اٹھائے
کوئی خدمت مجھے بھی سونپی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو عائشہ۔ :)
لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے یہاں پہلے بھی پیغام پوسٹ کیا تھا۔ وہ کدھر گم ہو گیا :thinking:
 
Top