لائبریری: تازہ ترین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محترم اراکین

ایک خیال پر آپ سب کی رائے درکار ہے ۔ خیال یہ ہے کہ لائبریری میں ہونے والے کام کی صورت کو بھی ساتھ ساتھ اپڈیٹ کیا جائے ۔ آپ کی رائے کیا ہے ، یہ اپڈیٹ :

یومیہ ہو
ہفتہ وار ہو
ماہانہ ہو
یومیہ ، ہفتہ وار اور ماہانہ تینوں طرح سے ہو

شکریہ

۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو کام پر منحصر ہے۔ اگر کام کی رفتار تیز ہے تو بے شک روزانہ، ورنہ ہفتہ وار، اور اگر جیسے میں ابھی 2 یا 3 ہفتوں‌کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش جا رہا ہوں، تو ظاہر ہے کہ لائبریری بہت پریشان ہوگی، تب بے شک مہینے بعد کی اپ ڈیٹ رکھ لیں :lol:
جن ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میرے خیال میں یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ بلکہ اسے باقاعدہ لائبریری پراجیکٹ کے نیوز لیٹر کی شکل دی جانی چاہیے۔ شگفتہ یا منصور قیصرانی ہفتے میں ایک مرتبہ اس پراجیکٹ کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر سکتے ہیں جس میں ذیل کی تفصیل شامل ہو سکتی ہے:

۔ حالیہ مکمل ہونے والی کتابیں
۔زیر تکمیل کتابوں پر کام کی پیشرفت، یعنی کس کتاب پر کتنے فیصد کام مکمل ہو گیا ہے
۔ جن نئے موضوعات یا کتابوں پر کام شروع ہوا ہو
۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کرنے والے نئے ممبران
۔ لائبریری پراجیکٹ میں غیر معمولی کام کرنے پر ساتھیوں کو خراج تحسین
۔۔۔۔۔

اس نیوز لیٹر کو باقاعدہ نیوز بنانے کے لیے میں ایک علیحدہ نیوز کٹیگری اردو لائبریری پراجیکٹ کے نام سے بنا دوں گا۔ اس میں دیر تو کچھ نہیں لگتی، محض ایک چھوٹی سی (72x72) گرافک کی ضرورت ہوتی ہے اس کٹیگری کے سمبل کے طور پر۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس سائز کی کوئی خاص گرافک بنا کر دینا چاہیں تو بصد شوق، ورنہ میں خود ہی سادہ سا لکھ کر اس کی گرافک بنا کر شامل کر دوں گا۔ اسے بطور نیوز پوسٹ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ یہ صفحہ اول پر نظر آئے گا اور اس کی فیڈ اردو سیارہ پر بھی ظاہر ہوجائے گی۔

والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
نہ یہ کام روزانہ ہو گا، نہ ہفتہ وار اور نہ ہی ماہانہ، میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ جیسے جیسے جس کو وقت ملے گا ہوتا رہے گا۔
 
visibility کچھ کم

بہت اچھا خیال ہے کیونکہ لائبریری پہ اتنا زیادہ کام ہو رہا ہے مگر اس کی visibility کچھ کم ہے (میرے خیال میں۔) وقت اتنا پسند کرلیں جس میں اپ ڈیٹ دینا ممکن ہو اور کام پر بار نہ بنے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ کہ آپ سب نے اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔

نیوز لیٹر کی تجویز بہت خوب ہے۔ نبیل بھائی میرا خیال ہے کہ ہم نیوز لیٹر سے کچھ مزید کام بھی لے سکیں گے۔ نیوز لیٹر کے ضمن میں قیصرانی صاحب آپ بھی تصدیق کر دیں تو پھر آغاز کیا جاسکے۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

میرے خیال میں یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ بلکہ اسے باقاعدہ لائبریری پراجیکٹ کے نیوز لیٹر کی شکل دی جانی چاہیے۔ شگفتہ یا منصور قیصرانی ہفتے میں ایک مرتبہ اس پراجیکٹ کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر سکتے ہیں جس میں ذیل کی تفصیل شامل ہو سکتی ہے:

۔ حالیہ مکمل ہونے والی کتابیں
۔زیر تکمیل کتابوں پر کام کی پیشرفت، یعنی کس کتاب پر کتنے فیصد کام مکمل ہو گیا ہے
۔ جن نئے موضوعات یا کتابوں پر کام شروع ہوا ہو
۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کرنے والے نئے ممبران
۔ لائبریری پراجیکٹ میں غیر معمولی کام کرنے پر ساتھیوں کو خراج تحسین
۔۔۔۔۔

اس نیوز لیٹر کو باقاعدہ نیوز بنانے کے لیے میں ایک علیحدہ نیوز کٹیگری اردو لائبریری پراجیکٹ کے نام سے بنا دوں گا۔ اس میں دیر تو کچھ نہیں لگتی، محض ایک چھوٹی سی (72x72) گرافک کی ضرورت ہوتی ہے اس کٹیگری کے سمبل کے طور پر۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس سائز کی کوئی خاص گرافک بنا کر دینا چاہیں تو بصد شوق، ورنہ میں خود ہی سادہ سا لکھ کر اس کی گرافک بنا کر شامل کر دوں گا۔ اسے بطور نیوز پوسٹ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ یہ صفحہ اول پر نظر آئے گا اور اس کی فیڈ اردو سیارہ پر بھی ظاہر ہوجائے گی۔

والسلام

السلام علیکم

نبیل بھائی، میرے خیال میں اسی ماہ (اگست) سے ہی آ غاز کر دیتے ہیں ۔ آپ رہنمائی کیجئے۔

-------------------------------------------

قیصرانی صاحب ۔ تصدیق کے لئے شکریہ۔ میں یہ بھی جاننا چاہ رہی تھی کہ آپ کتنے وقفے سے لکھنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب ۔ تصدیق کے لئے شکریہ۔ میں یہ بھی جاننا چاہ رہی تھی کہ آپ کتنے وقفے سے لکھنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں؟
باس صاحبہ، میرا یہ خیال ہے کہ ہر ہفتے (یا ہر روز یا ہر ماہ، میرے لیے سب ایک جیسے ہیں) میں آپ کو اپ ڈیٹ دے دوں گا۔ آپ اپنی اپ ڈیٹ کے ساتھ اسے اکٹھا کر کے پیش کر سکتی ہیں۔ کیا خیال ہے؟

قیصرانی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب ایک ٹیسٹ پوسٹ تو ہو چکی ہے ۔ آپ اپڈیٹ کیجئے۔ کچھ چیزیں میں بھی دیکھ رہی ہوں۔ پھر آغاز کرتے ہیں باقاعدہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب ایک ٹیسٹ پوسٹ تو ہو چکی ہے ۔ آپ اپڈیٹ کیجئے۔ کچھ چیزیں میں بھی دیکھ رہی ہوں۔ پھر آغاز کرتے ہیں باقاعدہ۔
ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد۔ میں ابھی سو کر اٹھا ہوں، تو ناشتہ بنا کے اور کر کے ابھی حاضر ہوتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
باس صاحبہ، ابھی جو وکی پر آپ نے طوفانٍ اشک کا کہا ہے، اس سے فارغ ہو کر یہی کام کرتا ہوں (اپ ڈیٹ والا)
 
الف عین

لائبریرین
شگفتہ کی یہ بات درست ہے کی وکی میں بھی کچھ افراط و تفریط ر آئ ہے۔ مجھے پہلے بھی یہ لگ رہا تھا کہ وکی میں کتب اس وقت ہی پوسٹ کی جائیں جب وہ مکمل ہو چکیں۔ ممکن ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ہر کام آف لائن پسند کرتا ہوں، اگر چہ میرا انٹر نیٹ اکاؤنٹ لا محدود ہے، اس کے علاوہ مسائل ایشیا ٹائپ فانٹ کے بھی ہیں جس میں آپ نہ تخلّص دے سکتے ہیں اور نہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نشان۔ چنانچہ میں اپنی ہی فائل بنانا پسند کرتا ہوں۔ ااس لئے بھی کہ میں نے بھی دو لائبریری سائٹس بنا رکھی ہیں۔ وہاں تو میں مکمل فائل ہی پوسٹ کروں گا۔ وکی آن لائن مطالعے کے لئے ٹھیک سہی لیکن مجھ سے بھی آن لائن مطالعہ تو نہیں ہو پاتا۔
ایک ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ میں نے جو مفت اکاؤنٹ 250 فری میں بنایا ہے، اس میں ساری کتابیں رکھی جائیں اور محض ربط دے دیا جائے ڈاؤن لوڈ کا، جو آن لائن پڑھنا چاہے وہ وکی پر جائے۔ میں بھی یہی کر رہاس ہوں کہ کتابیں ڈاٹ 4 ٹی داٹ کام میں بھی وہاں کا ہی ربط دے رہا ہوں، اور کتابیں ڈاٹ ٹی کے تو اسی سرور کو ری دائریکٹ کرتا ہے
شاید اسے مجھے کتب کہاں رکھی جائ44ں والے تانے بانے میں پوسٹ کرنا تھا۔ جو یہاں کر دیا بات نکل آئ تو۔
 
الف عین

لائبریرین
میری طرف سے تازہ خبر۔
میرے پاس مکمل کتابیں ۔ آخر کا نوٹ بھی دیکھیں۔

اجازت شدہ:

شاعری:
1۔ درِ شہوار۔ سرور عالم راز
2۔ شہرِ نگار۔ سرور عالم راز
3۔ رنگِ گلنار۔ سرور عالم راز
4۔ شام، شفق، تنہائ۔ خالد علیم
5۔ حیدر قریشی کی نظمیں
6۔ حیدر قریشی کی غزلیں
7۔ حیدر قریشی کے ماہئے
8۔ حرا کی روشنی (ڈاکٹر شرف الدین ساحل:سیرت/شاعری)
9۔ گڑبڑ گھوٹالہ۔ مظہر زیدی۔ مزاح
افسانے:
10۔ تیسرا ہاتھ۔ سرور عالم راز
تحقیق و تنقید:
11۔ باقیاتِ راز
12۔ تنقید اور اسلوبیاتی تنقید۔ پروفیسر خلیل احمد بیگ
13۔ اطلاقی لسانیات (مرتّبہ پروفیسر خلیل احمد بیگ)

E-Publishing:
شاعری:
14۔ حرفِ الف۔ یعقوب آسی
15۔ صاد۔ اعجاز عبید
تنقید:
16۔ خطِ کشیدہ۔ یعقوب آسی
متفرق:
17۔ اسباقِ فارسی۔ یعقوب آسی
18۔ اللہ میاں کے مہمان۔ اعجاز عبید (سفرنامہ/مزاح/دین)

آزاد:
شاعری

19۔ دیوانِ غالب
20۔ ارمغانِ حجاز۔ اقبال
21۔ بالِ جبریل۔ اقبال
22۔ بانگِ درا ۔ اقبال
23۔ ضربِ کلیم۔ اقبال
24۔ تلخیاں۔ ساحر
25۔ نقشِ فریادی۔ فیض
26۔ دستِ صبا۔ فیض
27۔ زنداں نامہ۔ فیض

اسلام
28۔ قرآن کریم۔ عربی متن
29۔ عرفان القرآن۔ اردو ترجمہ
30۔ مختصر صحیح مسلم
31۔ العقیدۃ الطحاویہ

نثر:
32۔ فردوسِ بریں۔ شرر
33۔ مرأۃ العروس۔ ڈپٹی نذیر احمد
34۔ طوفانِ اشک۔ راشد الخیری
35۔ پطرس کے مضامین۔ پطعس

نامعلوم:
36۔ دئیے کی آنکھ۔ مقبول عامر
37۔ دیوان۔ ناصر کاظمی
ساحر اور فیض؟
ان کتابوں کے کاپی رائٹ پر اشتباہ ہے۔ ذرا احباب اصل کتابیں دیکھ کر بتائیں کہ کاپی رائٹ ہے کیا مصنفین کا؟
 
الف عین

لائبریرین
اوپر نوٹ کی بات کی لیکن وہ بھول ہی گیا۔ وہ یہ ہے:
حال ہی میں نے اپنی ان پیج سے کنورٹ کی ہوئ فائلوں میں ایک غلطی محسوس کی ہے۔ وہ ہے "ئہ" کا غلط استعمال جس سے ان ہیج میں درست "ۂ" بن جاتا ہے لیکن یونی کوڈ میں نہیں۔ چنانچہ شکوۂ کو اب بھی کچھ جگہ "شکوئہ" لکھا دیکھا گیا جسے اب تصحیح کر رہا ہوں۔
 
Top